19جنوری کو الیکشن کمیشن کے سامنے احتجاج کریں گے، مطالبہ ہے کہ فارن فنڈگ کیس کا ایک مہینے میں فیصلہ کیا جائے، پی ڈی ایم دھاندلی کی پیداوار حکومت کو گھر بھیج کردم لے گی۔ سیکر ٹری جنرل ن لیگ احسن اقبال کی پریس کانفرنس
لاہور(ویب ڈیسک ) پاکستان مسلم لیگ ن کے سیکر ٹری جنرل احسن اقبال نے کہا ہے کہ عمران خان کیخلاف اسرائیل ،بھارتی فنڈنگ کے ثبوتوں کو چھپایا جارہا ہے،19جنوری کو الیکشن کمیشن کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کریں گے،پی ڈی ایم کی تحریک ٹائم ٹیبل کے مطابق آگے بڑھ رہی ہے، دھاندلی کی پیدا وارحکومت کوگھر بھیج کردم لیں گے۔انہوں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم اجلاس نے حکومتی دعوؤں پر پانی پھیر دیا ہے۔ کل کے اجلاس کے بعد پی ڈی ایم پہلے سے زیادہ مضبوط ہوگیا۔ ہمارا مقصد 70 سال سے جاری غلط نظام تبدیل کرنا اور سیاست ، معیشت اور سیکیورٹی کی تکون کومضبوط کرنا ہے۔ کیونکہ اسی فرسودہ نظام نے ملکی معیشت کو مستحکم ہونے سے روک رکھا ہے۔
پی ڈی ایم کی تحریک ٹائم ٹیبل کے مطابق آگے بڑھ رہی ہے۔
پی ڈی ایم کی تحریک حکومتی ہتھکنڈوں سے متاثر نہیں ہو گی۔ حکومت دھاندلی کی پیدا وار ہے اس کو گھر بھیج کردم لیں گے۔ پی ڈی ایم کی تحریک حکومتی ترجمانوں کے پروپیگنڈے سے متاثر نہیں ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ 19جنوری کو الیکشن کمیشن کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کریں گے، عمران خان 6 سال سے فارن فنڈنگ کیس میں این آراو لے کر سیاست کررہے ہیں، اگر فارن فنڈنگ کیس اگر میرٹ پرفیصلہ ہوجائے تو عمران خان اور پی ٹی آئی کی سیاست ختم ہوجائے گی، کیونکہ عمران خان کے پیچھے ملک دشمن اسرائیل اور بھارتی فنڈنگ کے ثبوت موجود ہیں،ان کے ثبوتوں کو چھپایا جارہا ہے۔ان پر کاروائی نہیں ہونے دی جارہی، ہم یہ سوال پوچھنے میں حق بجانب ہیں نوازشریف کا کیس ہوتو چھ مہینے میں فیصلہ جبکہ عمران خان کیس کا فیصلہ چھ چھ سال نہیں ہوتا، یہی وہ این آراو ہے جو عمران خان کے پاس ہے، یہ مدرآف این آراو ہے، سپریم کورٹ کی ہدایت ہے کہ اس کیس کا میرٹ پر فیصلہ کیا جائے، ہم الیکشن کمیشن بھی گئے، اسٹیٹ بینک کی رپورٹ ریکارڈ پر موجود ہے کہ عمران خان نے درجنوں بینک اکاؤنٹس الیکشن کمیشن سے چھپائے ہیں، جبکہ پی ٹی آئی بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے کروڑروپوں سے یہاں گلچھڑے اڑائے گئے، اسٹیٹ بینک نے اس چوری کو پکڑا ہے۔ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ فارن فنڈگ کیس کا ایک مہینے میں فیصلہ کیا جائے۔ نیب اور ایف آئی اے کرپشن کے دیگرکیسوں کا نوٹس کیوں نہیں لیتی۔ اپوزیشن پر الزام لگا کریہ لوگ اپنی کرپشن پر پردہ ڈال رہے ہیں۔ حکومت اپوزیشن کو مسلسل محاذ آرائی کی طرف دھکیل رہی ہے۔ مزید برآں مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ حکومت نے 3 ماہ اپوزیشن کے جلسوں پر توجہ دینے کے سوا کچھ نہیں کیا، منی لانڈرنگ کی تحقیقات کرلیں ملنا کچھ بھی نہیں، نااہل ٹولے کو اتار کر ملک و قوم کی جان چھڑائی جائے گی۔پی ڈی ایم کی تحریک سے عوامی دبا میں اضافہ ہوتا رہے گا۔ گزشتہ روز پی ڈی ایم کے اجلاس میں کچھ لوگوں کا خیال تھا کہ استعفے لانگ مارچ سے پہلے دینے چاہئیں، اس حوالے سے پیپلز پارٹی نے حالات کے مطابق موقف دیا۔ ہم استعفے دیں گے اور اسمبلیوں کو تحلیل کیا جائے گا، یکم فروری کو لانگ مارچ کا فیصلہ ہو گا، اسی میں پڑا ئوکا فیصلہ ہو گا، فیصلہ کن لانگ مارچ کے بعد استعفوں کا فیصلہ ہو گا، سب کو پتا ہے راولپنڈی میں پڑا ہوا تو کہاں ہو گا۔