تازہ تر ین

عمران خان ملکی معیشت اورسیاست کوٹھیک کرے گا: شیخ رشید

کوئٹہ : وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ عمران خان ملکی معیشت اورسیاست کوٹھیک کرے گا اوردنیا بھرمیں پاکستان کوآگےلےکرجائے گا۔

استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ عمران خان چوروں لٹیروں سے مفاہمت نہیں کرےگا۔ احتساب کےلیے تحریک انصاف کوووٹ دیاگیا، مجھے وزیرداخلہ بنانا عمران خان کا فیصلہ تھا، چاہتا تھا کہ ریلوے میں زیادہ سے زیادہ بہتری ہولیکن وہاں ایک اچھا آدمی آگیا ہے، کوئی آدمی ناگزیرنہیں ہوتا۔انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کی تحریک دم توڑرہی ہے۔ پہلے ہی کہا تھا اپوزیشن استعفیٰ نہیں دے گی،اپوزیشن ضمنی اورسینیٹ کے انتخابات میں بھی حصہ لیں گے۔

شیخ رشید نے کہا کہ ن لیگ کواس جگہ پرپہنچانے میں مریم صاحبہ کا بہت بڑا دخل ہے۔ اگرمریم سیاسی دوراندیشی سے کام لیتی توشاید یہ حالات نہ ہوتے۔ ان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کا پنجاب میں کوئی عمل دخل نہیں ہے۔ وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ ایم ڈبلیوایم نے بہت تدبراوردوراندیشی کا ثبوت دیا،ملک کوہنگامی حالات سے نجات ‏دلائی،دھرنوں کےباعث اسپتالوں میں آکسیجن کی سپلائی متاثرہورہی تھی۔

شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ پاک فوج دنیا کی عظیم فوج ہے، ساراملک پاک فوج کےساتھ کھڑا ہے، وقت آنےپرثابت ہوجائےگا،پاک فوج چوروں ڈاکووں کےلیےنہیں پاکستان اوراسلام کےلیے جان نہیں دے رہی ہے، پی ڈی ایم میں ہمت ہے توپنڈی کی طرف آئے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان پاکستان کوسرحدوں سے نقصان نہیں پہنچا سکتا، ہندوستان اپنے ایجنٹوں اورسرمائے کےذریعے پاکستان کواندرسے نقصان پہنچانا چاہتا ‏ہے۔ان کی ساری سازشیں ناکام ہوں گی، عمران خان کی قیادت میں ملک آگے بڑھےگا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain