تازہ تر ین

کرونا کی تیزی سے پھیلنے والی تیسری قسم جاپان میں سامنے آگئی

 دنیا بھر میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 9کروڑ سے تجاوز کر گئی ہے،ویکیسن بھی تیار ہوچکی ہے اور مختلف ممالک میں اس کا باقاعدہ استعمال شروع ہو چکا ہے۔تاہم کورونا وائرس کی دوسری قسم کے بعد ایک ماہ کے دوران اب وائرس کی تیسری قسم بھی سامنے آگئی ہے۔

جاپانی وزارت صحت کے مطابق کورونا وائرس کی یہ نئی قسم ان افراد میں دریافت ہوئی، جو برازیل سے آئے تھے، جبکہ یہ برطانیہ اور جنوبی افریقہ میں سامنے آنے والی اقسام سے مختلف ہے۔

وزارت صحت کے بیان کے مطابق جاپان میں کورونا کی نئی قسم 40 سال سے زائد عمر کے ایک مرد، 30 سال سے زائد عمر کی ایک خاتون اور 2 نوجوانوں (ایک لڑکا اور ایک لڑکی) میں ایئرپورٹ پر کیے جانے والے ٹیسٹوں میں دریافت ہوئی۔

دوسری جانب دنیا میں تیل کے دوسرے بڑے صارف چین میں کورونا وائرس کے کیسز میں ایک مرتبہ پھر اضافے اور یورپ میں نقل و حرکت کو محدو کیے جانے کے بعد عالمی مارکیٹ میں برینٹ آئل کی قیمت فی بیرل ایک ڈالر گر گئی۔برینٹ کروڈ خام تیل ایک ڈالر کمی کے بعد 55الر کا ہوگیا جبکہ امریکی تیل ایک ڈالر کمی کے بعد 51.80ڈالر کا ہوگیا ۔

 ادھر امریکا میں کورونا سےمزید ایک ہزار افراد ہلاک ہوگئے جبکہ ایک لاکھ 24ہزار نئے کیسز سامنے آگئے ۔ فرانس کے ماہرین وبائی امراض اور حکومتی مشیروں نے تجویز دی ہے کہ برطانیہ کے ساتھ سرحد بند کر پر غور کرنا چاہیے کیونکہ وہاں کورونا کی نئی قسم تیزی سے پھیل رہی ہے۔

سائنٹفک کونسل کے ایک رکن نے کہا کہ فرانس کو مارچ کے اختتام پر اپنے ایک کروڑ سے ڈیڑھ کروڑ شہریوں کو ویکسین کی ضرورت ہے اور جون کے آخر تک ڈھائی کروڑ سے تین کروڑ لوگوں کو ویکسین کی ضرورت ہے۔

دوسری جانب ملائیشیا کے وزیر اعظم محی الدین یاسین نے کورونا کے کیسز بڑھنے پر ملک بھر میں سفری پابندی اور دارالحکومت اور پانچ ریاستوں میں 14 روزہ لاک ڈاؤن کا اعلان کردیا۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain