تازہ تر ین

‘تعلیمی اداروں نے کورونا ایس او پیز پر عمل نہ کیا تو فوری بند کر دیں گے’

لاہور: وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ تعلیمی اداروں نے کورونا ایس او پیز پر عمل نہ کیا تو فوری بند کر دیں گے۔ 

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر  یاسمین راشد نے کہا کہ لاہور میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی شرح پورے صوبے میں سب سے زیادہ ہے، 20 لیبارٹریز بننے سے اب روزانہ 24 ہزار ٹیسٹ کرنے کی سہولت موجود ہے۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو بیرون ملک گئے آج تقریباً ایک سال ہو گیا، وہ روزانہ تقریر کرتے ہیں تو اس کا مطلب ہے وہ ٹھیک ہیں، ان سے کہا جاتا ہے واپس آ جائیں تو کہتے ہیں میں بیمار ہوں۔

صوبائی وزیر صحت کا کہنا تھا کہ مریم اورنگزیب کے کل کے بیان پر دکھ ہوا، آپ نے صرف تختیاں لگائی تھیں، آپ کی لگائی اینٹوں کو بھی ہم ہی مکمل کر رہے ہیں۔

ڈاکٹر یاسمین راشد نے مزید کہا کہ میڈیکل ٹیچنگ ایکٹ سیالکوٹ اسپتال کے بعد کنگ ایڈورڈ میڈیکل کالج میں نافذ کیا جارہا ہے، ایک سال بعد ملنے والے نتائج دیکھنے پر اسے مرحلہ وار نافذ کیا جائے گا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain