تازہ تر ین

متحدہ امارات کا اسٹیلتھ طیاروں کیلئےامریکاسے معاہدہ

متحدہ عرب امارات نے امریکا سے جدید اسٹیلتھ اور ڈرون طیارے خریدنے کا نیا معاہدہ کرلیا۔

امریکی خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹ پریس ( اے پی) کی جانب سے جاری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ متحدہ عرب امارات امریکا سے 50 جدید اسٹیلتھ ٹیکنالوجی کے ایف 35 طیارے اور 18 ڈرونز خریدے گا۔

یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ یہ معاہدہ متحدہ عرب امارات اور ٹرمپ انتظامیہ کے درمیان طے پایا تھا۔ نئے امریکی صدر جو بائیڈن کی تقریب حلف برداری سے چند گھنٹے قبل ہی اس معاہدے پر دستخط کیے گئے تھے۔ اس وقت کے امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ متحدہ عرب امارات کیساتھ معاہدہ مشرق وسطیٰ کے وسیع امن کو سامنے رکھ کر کیا گیا ہے۔

​رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکا اور متحدہ عرب امارات صدر بائیڈن کے اپنا عہدہ سنبھالنے سے پہلے اس معاہدے پر کام کر رہے تھے، تاہم اب نئے صدر نے کہا ہے کہ وہ سابق دور میں کیے گئے معاہدوں کا جائزہ لیں گے۔

متحدہ عرب امارات، مشرق وسطیٰ میں واشنگٹن کا ایک قریبی اتحادی ہے اور وہ طویل عرصے سے لاک ہیڈ مارٹن کے تیار کردہ ایف-35 لڑاکا جیٹ طیاروں کی خرید میں دلچسپی کا اظہار کر رہا تھا۔

اسٹیلتھ ٹیکنالوجی کے حامل ان طیاروں کی ایک خاص بات یہ ہے کہ وہ ریڈار پر پوشیدہ رہتے ہیں اور نظر نہیں اسکتے۔ رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ متحدہ عرب امارات سے یہ وعدہ کیا گیا تھا کہ جب وہ اسرائیل کے ساتھ معمول کے تعلقات قائم کرنے پر تیار ہو جائے گا تو امریکہ اس معاہدے کو آگے بڑھا دے گا۔

جاری کردہ اطلاعات میں یہ نہیں بتایا گیا کہ متحدہ عرب امارت کو ایف-35 طیارے کب فراہم کیے جائیں گے، تاہم ابتدائی پروپوزل کے مطابق انہیں 2027 میں فراہم کیا جانا تھا۔

معاہدے میں ہوا سے ہوا میں، اور ہوا سے زمین پر ہدف کو نشانہ بنانے والے ڈرونز بھی شامل ہیں۔ معاہدے کی مالیت 23.37 بلین امریکی ڈالر ہے


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain