تازہ تر ین

دبئی میں بیٹھا فراڈیا نیب کا افسر بن کر ملزموں سے لمبی رقمیں بٹورنے لگا

لاہور (خبریں رپورٹ) دبئی میں مقیم فراڈیا خود کو نیب کا اعلیٰ افسر ظاہر کر کے پاکستانی شہریوں کو لوٹنے لگا۔ نیب کا ملزم خالد حسن سولنگی دبئی میں مقیم ہے اور عرصہ دراز سے نیب کے نام پر مختلف سرکاری افسروں اور سیاستدانوںسے بلیک میلنگ کے ذریعے کروڑوں وصول کررہا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ خالد حسن سولنگی نیب کا ڈی جی اور مختلف جوڈیشل اداروں کا سربراہ بن کر مانگتا ہے وہ بھتہ خوری اور بلیک میلنگ کی رقوم کامران لیاقت عرف ٹیپو نامی شخص وصولکر کے وہ رقوم ہنڈی کے ذریعے دبئی بھجوا دیتا ہے۔ خالد حسن کے کے متعلق پتہ چلا ہے کہ خالد حسن نیب کا اعلیٰ افسر بن کر وائپ جمپر کے ذریعے کال کرتا ہے جس سے کال ریسیو کرنے والے فون کی سکرین پر نمبر کی بجائے unknown نامعلوم لکھا آتا ہے۔ دبئی میں اس کے زیر استعمال متعدد نمبر ہیں۔ خالد حسن کا طریقہ واردات یہ ہے کہ دبئی سے چیئرمین کے ذاتی اسسٹنٹ کے طور پر ان لوگوں کو فون کرتا ہے جن پر نیب کے کیس یا جنہیں نیب نے گرفتار کر لیا ہو۔ فون پر ایسے لوگوں کے خاندان سے معاملات طے کرانے کا جھانسہ دے کر رقم کا مطالبہ کرتا ہے۔ اکثر لوگ اس کے جھانسے میں آکر اس کے پاکستان میں ساتھی کامران لیاقت کو رقم ادا کردیتے ہیں جو رقم جمع کر کے دبئی بھجوانے کی ذمہ داری پوری کرتا ہے۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain