تازہ تر ین

استغفراللہ ،جہالت کی انتہا،شجاع آباد میں مزار کے گرد لبیک اللہ ھم لبیک کا ورد سجادہ نشین سمیت 5افراد گرفتار

شجاع آباد(ویب ڈیسک) عرس کے موقع پر مزار کا طواف اور تلبیہ ادا کرنے والے دو سجاد گان سمیت پانچ افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیاگیا۔ طواف کے دوران لبیک الھم لبیک کہنا بھی شروع کردیا جیسے حرم کعبہ کا طواف کرتے ہوئے تسبیح و تلبیہ کی جاتی ہے۔ تھانہ سٹی میں پولیس کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔ اور دیگر مریدین کی معلومات حاصل کی جارہی ہیں۔ دونوں سجادگان سمیت تمام ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ ذرائع کے مطابق عرس کے موقع پر مزار کے احاطے میں ناچ گانے بھی ہوتے رہے۔ تفصیلات کے مطابق خان پور قاضیاں شریف میں واقع خواجہ محمد حسنؒ کے سالانہ عرس پر مزار کے سجادگان عباس ہاشمی، غلام مرتضی ہاشمی کے ہمراہ محمد اشرف، محمد پہلوان‘ عبدالرشید، سجاد علی اور بہت سے مریدین نے مزار کا طواف کیا۔ شعائر اسلام کے بے حرمتی سجادگان کی قیادت میں ہوتی رہی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس پر ڈی ایس پی جواد سخا نے فوری ایکشن لیتے ہوئے دوسجاگان سمیت پانچ ملزمان کو گرفتار کرے مقدمہ درج کرلیا۔ سجادگان اور گرفتار ملزمان سے شعائر اسلام کی توہین کرنے والے دیگر افراد بارے معلومات حاصل کی جارہی ہیں۔ دوسری جانب جے یو پی، جماعت اہلسنت کے رہنماﺅں علامہ ارشاد خان اظہری، حاجی عاشق علی خان قادری، صاحبزادہ حسیب خان، اظہری، صاحبزادہ حسان خان اظہری۔ علامہ حافظ عرفان قادری، نے مدرسہ اظہر العلوم نوری جامعی مسجد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اس عمل کو کفریہ اور خلاف شریعت قرار دیا۔ اور کہا کہ خانپور قاضیاںشریف میں خواجہ محمد حسنؒ کے سالانہ عرس مبارک کے موقع پر مزار کے اردگر طواف کی صورت میں چکر لگائے گئے اور تلبیہ اداکیا گیا۔ یہ عمل عقیدہ اہلسنت اور اسلام کے بالکل منافی ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain