تازہ تر ین

عالمی وبا :آسکرایوارڈزکی تقریب 25 اپریل کوورچوئل منعقد کی جائے گی

دنیا کے سب سے معتبر فلمی ایوارڈ ‘آسکر’ دینے والے ادارے دی اکیڈمی آف موشن پکچرز آرٹس اینڈ سائنس کی انتظامیہ نے ایک بار پھر ایوارڈز تقریب میں تبدیلی کا اعلان کردیا ۔

تفصیلات کے مطابق فلموں کی دنیا کے سب سے بڑے میلے آسکر کی  انتظامیہ نے ایوارڈز تقریب  سے متعلق اعلان میں کہا کہ  اس بار تقریب کو روایتی اندازکے بجائے ورچوئل رکھا جائے گا اور یہ ایوارڈز دنیا کے 255 ممالک میں براہ راست نشر کیے جائیں گے ۔ گزشتہ روز  آسکر انتظامیہ کے ایک عہدیدار نے تصدیق کی  ہے کہ ایوارڈز تقریب 25 اپریل کو  ہوگی۔

اس سے قبل آسکر انتظامیہ نے دسمبر 2020 میں کہا تھا کہ ایوارڈز تقریب کو ورچوئل کے بجائے سال کی طرح معمول کے مطابق منعقد کیا جائے گا۔لیکن اب انتظامیہ نے ایک بار پھر ایوارڈز تقریب میں تبدیلیاں کرتے ہوئے کہا کہ تقریب معمول کے مطابق لاس اینجلس کے ڈولبی تھیٹرز میں منعقد ہوگی وہیں اس سال کی تقریب کو مختلف شہروں سے آن لائن بھی دکھایا جائے گا۔تاہم لوگوں کی شرکت اور تقریب سے متعلق  تفصیلات ابھی واضح نہیں کی گئیں ۔  انتظامیہ کے مطابق کورونا کے باعث یہ تمام حفاظتی اقدامات اٹھائے جارہے ہیں ۔

آسکرایوارڈز کی تقریب میں اس سال 93 آسکرز کے لیے نامزدگیوں کا اعلان 15 مارچ کو کیا جائے گا جبکہ اکیڈمی 15 اپریل تک شارٹ لسٹ ہونے والی فلموں کی حتمی فہرست جاری کردے گی۔تاہم یہ پہلا موقع نہیں ہے جب آسکر ایوارڈزکی تقریب مختلف مقامات پر منعقد ہوگی ، 1953 میں بھی اس تقریب کو ٹیلی ویژن پر نشر کیا گیا تھا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل کورونا وبا کے باعث انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کے نامور اور معروف ‘ایمی ایوارڈز’ کی تقریب کا ورچوئل انعقاد رواں برس ماہ ستمبر میں کیا جاچکا ہے جس میں میزبان اور پروڈکشن عملے سمیت صرف چند ستاروں نے شرکت کی تھی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain