پاکستان کرکٹ بورڈ کے سی ای او وسیم خان کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل 6 کی اس بار کوئی باضابطہ افتتاحی تقریب نہیں ہوگی۔
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 6 کے افتتاحی میچ سے قبل میوزک پروگرام کی ریکارڈنگ استنبول میں جاری ہے، میوزک شو ہوگا جس میں علی ظفر بطور گلوکار جلوہ گر ہوں گے۔
وسیم خان نے کہا کہ نصیبو لال سمیت 4 گلوکار استنبول کی لوکیشن پر ریکارڈنگ کر رہے ہیں، ریکارڈ کیا ہوا پروگرام ایڈٹ کرکے ٹی وی پر دکھایا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب کی ریکارڈنگ کوئٹہ میں بھی کی ہے، ٹیکنیشنز اور بہتر پروڈکشن کوالٹی کے سبب فنکار بیرون ملک گئے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ نیشنل اسٹیڈیم میں ہفتے کو پی ایس ایل6 کا افتتاحی میچ کھیلا جائے گا۔






































