تازہ تر ین

بھارتی کسانوں کا احتجاج جاری، 40لاکھ ٹریکٹر دہلی لے جانے کی دھمکی

 بھارت میں زرعی قوانین کے خلاف احتجاج جاری ہے، راجستھان میں کسانوں نے بڑے بڑے جلسے منعقد کئے، ہزاروں افراد نے شرکت کی۔

کاشتکاروں کی پنچائیت سے خطاب کرتے ہوئے کسان رہنما راکیش ٹیکیٹ نے کہا کہ مطالبات تسلیم نہ کئے گئے تو کھڑی فصل کو آگ لگا دیں گے، انہوں نے مزید کہا کہ 40 لاکھ ٹریکٹر پھر دلی لے کر جائیں گے۔ سرکار کی نیت سے زیادہ کاشتکاروں کے ارادے مضبوط ہیں۔

لوگوں کا کہنا تھا کہ گندم کٹائی کے دوران بھی دھرنے جاری رہیں گے۔ واضح رہے بھارت میں کسانوں کا احتجاج  گزشتہ برس اگست سے جاری ہے، کسان رہنماوں کا کہنا ہے کہ مودی سرکار کسانوں کے معاشی حقوق چھین کر صنعتکاروں کو نوازنا چاہتی ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain