تازہ تر ین

خبریں گروپ کے رپورٹر زکشمیر کاز کی جنگ کو آگے بڑھائیں، ملکی دفاع میں ہر اول دستہ بنیں، امتنان شاہد

اسلام آباد (خبریں ، چینل۵ ویب ڈیسک) ایڈیٹر خبریں گروپ اور سی ای او چینل۵ امتنان شاہد نے کہا ہے کہ خبریں گروپ آف نیوز پیپر اور چینل۵ نے ہمیشہ مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے کیلئے ہر اول دستے کا کردار ادا کیا ہے اور مستقبل میں بھی ہمارا گروپ کشمیری بھائیوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہے گا۔ خبریں کے نمائندگان ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں، کارکنوں کے مفادات کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے اس وقت اور بدل رہا ہے۔ صحافتی تقاضے بھی بدل رہے ہیں۔ پرنٹ میڈیا کی طاقت اپنی جگہ مگر الیکٹرانک میڈیا نے صحافت میں نئے رجحانات متعارف کرائے ہیں۔ ہمیں وقت حالات اور مستقبل کو مد نظر رکھ کر اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لانا ہوگا تاکہ بدلتے زمانے کے ساتھ چل سکیں۔ ایک وقت تھا کہ ریڈیو جنرلزم اپنے عروج پر تھا مگر آج یہ ریڈیو محفل تفریح کا ذریعہ بن کر رہ گیا ہے۔ خبریں نے روز اول سے ہی مسئلہ کشمیر کو اجاگر کیا مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کو تواتر کے ساتھ بے نقاب کیا۔ کشمیر میں پسے ہوئے طبقات کی نمائندگی کی اور مظلوم کی آواز بن کر ابھرا، جو آج تک اپنے اس مشن میں کامیابی کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے۔ مسئلہ کشمیر کے حوالے سے خبریں اور چینل۵ کی کوریج کے آڈیو ویڈیو اور خبری تراشے اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے اداروں میں بیلجیم، امریکہ اور یورپی یونین کے مختلف فورمز پر زیر بحث آتے ہیں۔ خبریں ایک گھرانہ ہے ایک فیملی ہے آپ لوگ اس سے وابستہ ہیں آپ کے مسائل شکایات اور تکالیف کو دور کرنے کا تہیہ کر رکھا ہے ادارے کی بہتری کیلئے ہم سب کو مل کر کام کرنا ہوگا۔ کشمیر کاز کیلئے کام کرنا ہوگا، ہفتے میں ایک دن خصوصی طور پر کشمیر کے مقامی مسائل اور سیاسی امور پر خصوصی ایڈیشن، اوورسیز کشمیریوں کی کوریج کیلئے خصوصی صفحہ اور چینل۵ پر کشمیر ٹائم کے حوالے سے نیوز بلیٹن شروع کررہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز آزاد کشمیر کے نمائندگان کے اجلاس سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر کے آنے والے انتخابات کی خبریں اور چینل۵ پر خصوصی کوریج دی جائیگی۔ کشمیر کے مسائل کو اجاگر کیا جائیگا۔ تعمیر و ترقی اور خوشحالی کے حوالے سے منصوبہ جات پر خصوصی ایڈیشن شائع کریں گے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain