تازہ تر ین

پاک قطر برادرانہ تعلقات دیرپا شراکت داری میں تبدیل ہوچکے ہیں، آرمی چیف

 قطری وزارت خارجہ کے خصوصی نمائندے ڈاکٹر مطلق بن ماجد القہطانی   سے بات چیت کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ  پاک، قطر تعلقات دیر پا شراکت داری میں تبدیل ہو چکے ہیں ۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق قطری وزارت خارجہ کے خصوصی نمائندے نے جی ایچ کیو راولپنڈی کا دورہ کیا ہےجہاں انہوں نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔ ملاقات میں ڈی جی آئی ایس آئی جنرل فیض حمید بھی موجود تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں  علاقائی سلامتی باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعلقات اور افغان امن عمل پر بھی گفتگو کی گئی۔ ۔ اس موقع پر بات چیت کرتےہوئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید نے کہا کہ پاکستان اور قطرمشترکہ تاریخ اور بہترین تعلقات رکھتے ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان برادرانہ اور گہرے تعلقات ہیں۔

قطری نمائندہ خصوصی نےعلاقائی امن و استحکام کےلیے پاکستان کی کاوشوں کو سراہا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور قطر کے درمیان بہترین تعلقات کے لیے کام کرتے رہیں گے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain