تازہ تر ین

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کارحمتہ للعالمین ﷺ سکالرشپ ایک ارب کرنے کا اعلان

وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار نے پنجاب بھر کے ہونہار ومستحق طلبہ وطالبات کے لئے رحمت اللعالمین ﷺ سکالرشپ پروگرام کا آغاز کر دیا ہے۔

وزیراعلیٰ آفس میں رحمت اللعالمینؐ سکالرشپ پروگرام کے اجرا کی پروقار تقریب منعقد ہوئی۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے رحمت اللعالمین ﷺ سکالرشپ کی ویب سائٹ کا بھی افتتاح کیا۔

انہوں نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رحمت اللعالمینؐ سکالرشپ پروگرام کے تحت پنجاب میں انٹرمیڈیٹ اور بی ایس آنرز کرنے والے 14891 طلبہ کو مجموعی طور پر 41 کروڑ 70 لاکھ روپے کے وظائف دے رہے ہیں اور اسے بتدریج بڑھایا جائے گا۔

اپنے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ اگلے بجٹ میں رحمت اللعالمینؐ سکالرشپ کو ایک ارب روپے تک بڑھایا جائے گا۔ اس کا دائرہ کار دیگر پروفیشنل ڈگری ہولڈرز تک وسیع کیا جائے گا۔ یہ سکالرشپ 50 فیصد میرٹ پر ہونہار طلبہ کو اور 50 فیصد ضرورت مند اور نادار طلبہ کو دیئے جائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے تعاون سے ہائر ایجوکیشن پورٹل کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ سکالرشپ کے لئے شفافیت کو یقینی بنانے کے لئے آن لائن سسٹم اور کوائف کی آن لائن تصدیق کا اہتمام کیا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ نے بتایا کہ سکالرشپ بینکوں کے ذریعے فراہم کئے جائیں گے۔ طلبہ وطالبات موبائل کے ذریعے اس ایپ پر اپلائی کر سکیں گے۔ ہونہار اور نادار طلبہ کے لئے سکالرشپ کے فنڈ میں بتدریج اضافہ کیا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہر سال اس سلسلے کو مزید آگے بڑھایا جائے گا۔ حق دار تک حق پہنچانے کیلئے موبائل ایپلیکیشن کے ذریعے رحمت اللعالمینؐ سکالرشپ دینے کا اہتمام کیا گیا ہے۔

عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ سرکاری کالجوں اور 30 سرکاری یونیورسٹیوں کے طلبہ وطالبات رحمت اللعالمین ﷺ سکالرشپ سے مستفید ہوں گے۔ سرکاری یونیورسٹیوں میں بی ایس کرنے والے طلبہ کی پوری ٹیوشن فیس ادا کی جائے گی۔ انٹرمیڈیٹ کرنے والے طلبہ کو ٹیوشن فیس کے ساتھ ساتھ سکالرشپ بھی دیا جائے گا۔

Nordmenn med kronisk bronkitt blir ofte ubehandlet fordi sistnevnte får problemer i stedet for å gi OTC-merket Levitra i Australia online for en subtil sykdom. cialis pris Nylig har vi vært i stand til å inkludere tilfeller av degenerativ lidelse i ni analyser, ni tilfeller av regional spondylolistese av klasse I og mikroorganismer fra et enkelt initiativ med sunn utroskap.


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain