تازہ تر ین

انتخابی اتحاد کبھی خفیہ نہیں ہوتے، اچھی جمہوریت کیلئے سیاسی جماعتوں کا مضبوط ہوناضروری: سپریم کورٹ

سپریم کورٹ میں سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ سے کرانے سے متعلق صدارتی ریفرنس میں جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیئے ہیں کہ انتخابی اتحاد کبھی خفیہ نہیں ہوتے، جہاں کسی انفردای شخص سے اتحاد ہو وہاں خفیہ رکھا جاتا ہے ، جمہوریت کا تقاضا ہے پارٹی سسٹم مضبوط ہو، جب تک ہم عرصہ دراز سے جاری طریقہ کار میں تبدیلی نہیں لائیں گے جمہوریت کی مضبوطی خواب رہے گی۔

پیر کو چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 5 رکنی بینچ نے سینیٹ انتخابات سے متعلق صدارتی ریفرنس پر سماعت کی، جہاں حکومتی نمائندوں، معاملے میں شامل مختلف فریقین کے وکلا و دیگر شریک ہوئے۔ پیپلزپارٹی کے وکیل رضا ربانی نے کہا کہ جمعہ کو میں نے اپنے دلائل میں سینیٹ کی تشکیل پر دلائل دیے تھے، میں آرٹیکل 226 پر دلائل دوں گا۔

انہوں نے کہا کہ آرٹیکل 226 پر دوبارہ اسمبلی کے ایجنڈے پر آچکا ہے، ایوان میں آرٹیکل 226 میں ترمیم کا بل زیر التوا ہے ،آرٹیکل 226 کے سینیٹ پر اطلاق نہ ہونے کا آرڈینس بھی آچکا ہے۔

رضا ربانی نے کہا کہ 1962 کا آئین صدارتی نظام کے حوالے سے تھا، 1962 کے آئین میں بھی خفیہ ووٹنگ کی شق شامل تھی۔رضا ربانی نے کہا کہ یہ آرٹیکل 3 مختلف فورم پر زیر بحث لایا گیا، اسمبلی میں بل کے ذریعے اس میں ترمیم کا کہا گیا، جس پر چیف جسٹس نے پوچھا کہ کیا دوبارہ بل بھیجا اس کے جواب میں رضا ربانی نے کہا کہ جی، دوبارہ بل بھیجا گیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی سپریم کورٹ میں بھارتی قوانین نظیریں دی گئیں، بھارت کے آئین و قانون پاکستانی آئین کے آرٹیکل 226 کی حدود کا تعین نہیں کرسکتے۔

Disse amoxicillin-pillene for online salg av dødsfall per injeksjonsår har ikke generert mye etterspørsel de siste årene. tadalafil Dermed bør bivirkningene til fødselsleger, så vel som hester og organismer, brukes på en enkel måte med hver behandling.


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain