تازہ تر ین

نیسلے لیکٹو جن (NESTLE LACTOGEN-1) دودھ نے نومولود کی جان لے لی، کمپنی کے اعلی حکام 9 مارچ کو عدالت طلب

لاہور(خبریں،چینل ۵،ویب ڈیسک)نیسلے پاکستان کے خلاف مزید گھیرا تنگ ،نیسلے ک پاﺅڈر ملک لیکٹوجن پینے سے تین سال قبل نو مولود بچی کی مبینہ موت کے معاملات میں اہم پیشرفت ،ماڈل ٹاﺅن کچہری کی عدالت نے نیسلے سے متعلق پولیس کی رپورٹ کوجھوٹی اور بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کمپنی کے اعلیٰ حکام کو 9مارچ کو عدالت میں طلب کر لیا ،اس حوالے سے مقدمہ مدعی عثمان بھٹی کا خبریں چینل فائیو سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ 5جولائی 2018ءکو نیسلے کمپنی کا لیکٹوجن ون دودھ پینے سے ان کی نومولود بچی جاں بحق ہوئی تھی،ڈاکٹر کے کہنے پر شک کی بنیاد پر جب بچی کا میڈیکل کروایا گیا تو اس میں بچی کی موت کی وجہ سانس رک جانے سے ہوئی ،جس کے فوری بعد میں نے تھانہ فیکٹری ایریا کے مجسٹریٹ نوید اشرف اعوان کی عدالت میں بچی کی قبر کشائی کیلئے درخواست دائر کی کمپنی نے اپنی رپورٹ خود عدالت میں پیش کر دی رپورٹ کے مطابق دودھ میں کیلشیم کلورائیڈ ،سوڈیم ،پوٹاشیم اور موئسچر کی مقدار فارمولے سے زیادہ ہونا بچی کی موت کی وجہ بنی،نیسلے مافیا ایک طرف کہتا رہا کہ دودھ ہمارا نہیں اور دوسری جانب معزز عدالت میں اپنے وکیل پیش کر کے تاخیر ی حربے استعمال کرتا رہا نیسلے نے قبر کشائی کا حکم بھی سیشن کورٹ میں چیلنج کیا تھا،تا ہم ناکام رہا،19ستمبر 2018ءکو قبر کشائی کے بعد نمونے پنجاب فرانزک لیبارٹری کو بھجوائے گئے اور رپورٹ میں بچی کے معدے میں Residde and Phenytoinپائے جانے کا انکشاف ہوا جو بچی کی موت کی وجہ بنا،تین سال کے دوران عدالتوں کے چکر لگاتارہا ہوں پویلس کی جانب سے کیس کو التوا میں رکھا گیا ،ایک سال طویل عرصے کے بعد سینئر پولیس افسر کے مداخلت کے بعد تھانہ فیکٹری ایریا میں 1086/9ایف آئی آر درج کی گئی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain