تازہ تر ین

چین امریکہ دوری پاکستان ختم کروا سکتاہے:عمران خان

پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان سری لنکا کے دو روزہ دورے پر ہیں۔ اس دورے کے دوران وزیر اعظم عمران خان سری لنکا کے صدر گوٹابھایا راج پکشے اور وزیر اعظم مھیندا راج پکشے سے ملاقات کریں گے۔ اس کے علاوہ وہ سرمایہ کاروں کی ایک کانفرنس میں بھی شرکت کریں گے۔

عمران خان کا یہ دورہ اس وقت سرخیوں میں آیا جب پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کے سری لنکا کے دورے سے قبل سری لنکا کے مقامی میڈیا پر ایسی خبریں سامنے آئیں کہ پاکستان کے وزیراعظم کا سری لنکا کی پارلیمان سے خطاب کا منصوبہ منسوخ کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی دعوے سامنے آئے کہ عمران خان کے خطاب کو منسوخ کیے جانے کے پس پشت انڈیا ہے اور پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان سری لنکا کی پارلیمان میں مسئلہ کشمیر اٹھا سکتے تھے اور یہ دہلی کو ناراض کرنے کے لیے کافی ہو سکتا ہے جبکہ ایک دعویٰ یہ بھی کیا جا رہا ہے کہ عمران خان سری لنکا کی پارلیمنٹ میں وہاں کے مسلمانوں کے حقوق کے بارے میں بات کر سکتے تھے۔

تاہم سری لنکا کا کہنا ہے کہ خطاب کی منسوخی کی وجہ کووڈ 19 کی پابندیوں اور ضابطہ کار کے باعث کی گئی ہے۔

کسی بھی ملک کے سربراہ کے لیے کسی دوسرے ملک کی پارلیمنٹ سے خطاب کرنا اعزاز کی بات سمجھی جاتی ہے۔ سری لنکا کی حکومت یہ اعزاز پاکستان کے وزیر اعظم کو دینا چاہتی تھی جو دونوں ممالک کے گہرے تعلقات کا کی عکاسی ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain