تازہ تر ین

ہو سکتا ہے لانگ مارچ کی ضرورت ہی پیش نہ آئے: مریم نواز

لاہور: مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہےکہ  ڈسکہ اور سینیٹ الیکشن کے بعد لانگ مارچ کی تیاری ہے لیکن ہو سکتا ہے لانگ مارچ کی ضرورت ہی پیش نہ آئے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ این اے 75 کو حکومت اس لیے چیلنج کررہی ہے کیونکہ ان کی چوری پکڑی گئی ہے،   ایک حلقہ کھلنے سے پوری حقیقت سامنے آگئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ  حکومت دھاندلی کے باوجود الیکشن ہار گئی اس لیے صاف اور شفاف الیکشن سے ڈرتی ہے، یہ جانتے ہیں آزاد اور  شفاف الیکشن ہوا تو ان کی ضمانتیں ضبط ہوجائیں گی۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ لانگ مارچ کی تیاریاں انشا اللہ اب شروع ہوں گی ، ڈسکہ اور سینیٹ الیکشن کے بعد لانگ مارچ کی تیاری ہے لیکن ہو سکتا ہے لانگ مارچ کی ضرورت ہی پیش نہ آئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی ارکان اب اپنی ہی جماعت کو ووٹ دینے کو تیار نہیں اور  نہیں جانتی کہ یوسف رضا گیلانی کامیاب ہوں گے یا نہیں  البتہ وہ امیدوار ہیں اور خود رابطے کررہے ہیں۔

لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ عمران خان ایک بار تو ساز باز کر کے آگئے ہیں  اب  پی ٹی آئی کے ارکان انہیں ووٹ نہیں دیں گے، عمران کی کارکردگی سے ان کے ووٹ بینک پر اثر پڑا ہے، اب ان کے ارکان بھی ان کا ساتھ نہیں دیں گے۔

مریم نواز نے کہا کہ حمزہ شہباز میری طرح پارٹی کارکن ہیں اور  جہاں پارٹی ہمیں ذمہ داری دے گی ہم دونوں پوری کریں گے۔


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain