تازہ تر ین

ووٹ کیسے ضائع کرنا ہے گیلانی کے بیٹے نے طریقہ بتا دیا الیکشن کمیشن نے ویڈیو کانوٹس لے لیا،تحقیقات کا اعلان

 سینیٹ الیکشن سے قبل سابق وزیراعظم اور پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے مشترکہ امیدوارسیّد یوسف رضا گیلانی کے بیٹے کی ویڈیو سامنے آ گئی ہے۔

تفیصلات کے مطابق سینیٹ انتخابات سے متعلق تازہ ویڈیو سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے بیٹے علی حیدر گیلانی کی ہے۔ اس ویڈیو میں علی حیدر گیلانی ویڈیو میں نظر آنے والے دوسرے شخص ووٹ ضائع کرنے کا طریقہ بتا رہے ہیں۔

ویڈیو میں علی حیدر گیلانی ویڈیو میں نظر آنے والے دوسرے شخص کو بیلٹ پیپر پر دو جگہ نشان لگانے کا طریقہ بتا رہے ہیں، علی حیدر گیلانی کے ساتھ ویڈیو میں دوسرا شخص رکن قومی اسمبلی ہے۔

دوسری طرف سابق وزیراعظم سیّد یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے علی حیدر گیلانی نے نیوز کانفرنس کے دوران کہا کہ آج ایک ویڈیومنظرعام پرآئی ہے۔ پی ٹی آئی کے ایم این اے نے مجھے بلایا تھا۔ میرے دوست الیکشن کے بارے میں گفتگو کر رہے تھے۔ ہم کوئی پہلاالیکشن نہیں لڑرہے۔ پی ڈی ایم ملکرانتخابی مہم چلارہی ہے۔

 انہوں نے مزید کہا کہ امیدہےکل یوسف رضاگیلانی کامیاب ہوں گے۔ الیکشن کے سلسلےمیں متعدد لوگوں سے ملتا رہا ہوں۔ تمام ممبران ہمارے لیے قابل احترام اور ووٹ مانگنا حق ہے۔ ہم نے حکومتی ارکان سے بھی ووٹ مانگا ہے۔ عمران خان نے ارکان قومی اسمبلی کو 50 ،50 کروڑ روپے فنڈز  دیے کیا یہ ووٹ خریدنا نہیں؟ الیکشن کمیشن کو اس پر نوٹس لینا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے ساری زندگی ضمیرکا ووٹ مانگا ہے ،ہم نے کبھی ووٹوں کی خرید و فروخت میں حصہ نہیں ڈالا،تمام ممبران اسمبلی سے ووٹ مانگنا ہمارا حق ہے۔ ہم سے تحریک انصاف کے کچھ ارکان اسمبلی نے رابطہ کیا تھا ، جن کا کہنا تھا کہ وہ حفیظ شیخ کے بجائے یوسف رضا گیلانی کو ووٹ دینا چاہتے ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain