تازہ تر ین

متنازعہ قوانین کیخلاف کسانوں نے پورا بھارت بند کردیا، ٹرینوں کا پہیہ جام، کاروبار معطل

نئی دہلی: (ویب ڈیسک) متنازع زرعی قوانین کے خلاف کسانوں نے پورا بھارت بند کر دیا، متعدد علاقوں میں سڑکیں اور ٹرینیں روک کر احتجاج کیا جا رہا ہے۔ بازار، شاپنگ مالز اور دکانوں کو تالے لگ گئے، کاشتکاروں کا کہنا ہے ان کا یہ احتجاج مکمل پر امن ہے۔

مودی سرکار کی شامت، کسانوں نے پورا بھارت بند کر دیا۔ متعدد علاقوں میں سڑکیں اور ٹرینیں بند کرکے احتجاج کیا جا رہا ہے۔ متحدہ کسان مورچہ کی اپیل پر پورے بھارت میں بازار، شاپنگ مالز اوردکانوں کو تالے لگ گئے۔ ہڑتال کا وقت صبح چھے سے شام چھ بجے تک ہے۔ کسان رہنما درشن پال کا کہنا ہے ان کا ملک گیر احتجاج پرامن ہے۔

کاشتکاروں کو ٹریڈ یونین اور تاجرتنظیموں کی حمایت حاصل ہے۔ وکلا برادری، طلبا اور اپوزیشن بھی کسانوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

گھر بار چھوڑ کر لاکھوں کسان دلی کے ارد گرد غازی پور، سنگھو اور ٹکری باررڈ پر موجود ہیں۔ مظاہرین نے مطالبات کی منظوری تک ڈٹے رہنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ بھارتی کسان تین متنازع قوانین کی واپسی کے لیے 26 نومبر سے سڑکوں پر ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain