تازہ تر ین

روسی وزیر خارجہ کی وزیراعظم سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات میں بہتری پر اطمینان کا اظہار

روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف کی وزیراعظم عمران خان سے ملاقات ہوئی ہے جس میں دو طرفہ تعلقات میں بہتری پر اطمینان کا اظہار کیا گیا ہے۔

ملاقات میں دو طرفہ تعلقات، خطے اور عالمی اہمیت کے معاملات پر گفتگو بھی کی گئی ہے۔

دوران ملاقات انرجی، صنعتی جدت، ریلوے اور ایوی ایشن میں دو طرفہ تعاون بڑھانے اور کورونا کی صورتحال پر بھی گفتگو کی گئی ہے۔

وزیراعظم نے اسپٹنک 5 ویکسین بنانے پر روس کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے ویکسین کی حصولی کے لئے پاکستانی پلان سے آگاہ کیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان روس کے ساتھ تجارت، انرجی، سیکیورٹی اور دفاع کے شعبے میں تعاون بڑھانا چاہتا ہے۔

وزیراعظم کا افغانستان تنازعے کے سیاسی حل پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان افغان امن عمل میں روس کی کاوشوں کو سراہتا ہے۔

وزیراعظم نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا ہے کہ خطے میں امن کے لئے کشمیر تنازعے کا پر امن حل ضروری ہے۔

اس موقع پر وزیراعظم نے روسی صدر سے دو طرفہ تعلقات نئی سطح پر بڑھانے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ روس سے تعلقات پاکستانی خارجہ پالیسی کا اہم جزو ہے۔

وزیراعظم نے روسی صدر کو دورہ پاکستان کی دعوت بھی دی ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain