تازہ تر ین

پاکستان نےزمبابوے کوتیسرے ٹی20 میں شکست دیدی

پاکستان نے تیسرے ٹی20 میچ میں زمبابوے کو 24رنز سے شکست دیکر سیریز 1-2 سے اپنے نام کرلی۔

ہرارے میں کھیلے جارہے میچ میں قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے ٹاس جیت پہلے بلےبازی کا فیصلہ کیا۔ پاکستان کی جانب سے شرجیل خان اور محمد رضوان نے اننگز کا آغاز کیا۔

شرجیل خان 18رنز بناکر آؤٹ ہوئے تاہم رضوان نے اپنی اننگز کو آگے بڑھایا اور کپتان بابر اعظم کے ہمراہ شاندار بلےبازی کی۔ بابراعظم 52اور فخرزمان بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔ زمبابوے کی جانب سے میچ میں تینوں وکٹیں لیوک جونگوے نے حاصل کیں۔

زمبابوے کی جانب سے موساکانڈا 10، مارومانی 35، ویسلے مدھیویرے 59، شان ولیمز9 اور چکاباوا بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔ زمبابوے کےکپتان برینڈن ٹیلر نے 20رنز کی اننگز کھیلی۔

پاکستان کی جانب سے حسن علی نے 4کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ محمد حسنین نے ایک وکٹ حاصل کی۔

قبل ازیں ٹاس جیت کر کپتان بابراعظم کا کہنا تھا کہ ٹیم میں تین تبدیلیاں کی گئی ہیں سرفراز احمد، شرجیل خان اور حسن علی کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے جبکہ آصف علی، دانش عزيز اور ارشد اقبال کو ڈراپ کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان تین میچوں کی سیریز ایک ایک سے برابر ہے اور آج کا میچ جیتنے والی ٹیم سیریز کی فاتح قرار پائے گی۔

دوسرے ٹی 20 میچ میں زمبابوے نے پاکستان کو 19 رنز سے شکست دی تھی۔

گزشتہ میچ میں پاکستان زمبابوے کی جانب سے دیا گیا 119 رنز کا آسان ہدف بھی حاصل کرنے میں ناکام رہا تھا اور مقررہ 20 اوورز میں 99 رنز بنا کر پوری ٹیم آوٹ ہوگئی تھی


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain