تازہ تر ین

پنجاب حکومت کا ’سستا گھر اسکیم‘ شروع کرنے کا اعلان

سستاگھر اسکیم ساڑھے تین مرلہ گھر پر مشتمل ہوگی ، مکان کی قیمت 14 لاکھ 30 ہزارروپےمقرر کی گئی ہے ، 14 سے 30 ہزار آمدن والےافراد اس اسکیم سے مستفیدہوں گے ، معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کی پریس کانفرنس

لاہور ( ویب ڈیسک  ) پنجاب حکومت نے ’سستا گھر اسکیم‘ شروع کرنے کا اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ سستاگھر اسکیم ساڑھے تین مرلہ گھر پر مشتمل ہوگی ، جس کے تحت صوبہ پنجاب کی 32 تحصیلوں میں 10 ہزار گھر تعمیر کرنے جارہے ہیں ، مکان کی قیمت 14 لاکھ 30 ہزارروپےمقرر کی گئی ہے ، 14 سے 30 ہزار آمدن والےافراد اس اسکیم سے مستفیدہوں گے ، جب کہ 5 مئی کو وزیراعظم عمران خان لاہور میں ان منصوبوں کا افتتاح کریں گے۔انہوں نے کہا کہ حکومت کا وعدہ ہے جن کے پاس گھر نہیں ان کو چھت فراہم کی جائے گی ، اسی مقصد کے تحت 10 اضلاع میں سستے گھر تعمیر کریں گے جہاں حکومت پنجاب 54 سائٹس پر سستے گھر تعمیر کرنے جارہی ہے ، گھروں کی فراہمی کیلئے پنجاب حکومت 3 ارب روپے مختص کرچکی ہے۔

اسی حوالے سے وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سال کے آخر تک تمام تحصیلوں میں ہاؤسنگ منصوبے شروع ہوجائیں گے ، لوگوں کی ڈیمانڈ زیادہ ہے ہمارے پاس اتنے گھر نہیں ، لوگوں نے ان علاقوں میں رہنے کیلئے رجسٹریشن کرائی ہوئی ہے ، پہلی بار بڑے پیمانے پر ہاؤسنگ منصوبے کا آغاز کیا گیا، ہماری کوشش ہے کہ ہر پاکستانی کے پاس اپنا گھر ہو ۔

سرگودھا میں ہاوَسنگ اسکیم منصوبے کا سنگ بنیاد رکھنےکی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کو منصوبے پر مبارکباد پیش کرتاہوں ، پنجاب حکومت کی کاوشوں سے منصوبے پر کام شروع ہوا ، جن لوگوں کے پاس گھر نہیں ان کےلیے اچھا منصوبہ ہے ، کیوں کہ امیر آدمی کو بینک سے قرض مل جاتا ہے، لیکن ایک عام آدمی کبھی اپنے گھر کا سوچ بھی نہیں سکتا تھا ، غریب گھرخرید نہیں سکتے تو کچی آبادیاں جنم لیتی ہیں ، کراچی جیسے شہر کی 40 فیصد آبادی کچی آبادی میں رہتی ہے ، حالاں کہ کچی آبادی میں مالکانہ حقوق ہیں اور نہ ہی سہولتیں ، اس لیے پاکستان میں ایسے منصوبے بہت پہلے آنے چاہیے تھے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain