تازہ تر ین

پنجاب اسمبلی میں ضیاءشاہد کی خدمات پر 7ویں قرارداد اوکاڑہ سے لیگی ایم پی اے منیب الحق نے گزشتہ روز ضیاءشاہد کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے قرارداد جمع کرائی

لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان میں جدید صحافت کے بانی ضیاءشاہدکی 50 سالہ صحافتی خدمات کے اعتراف کے لیے پنجاب اسمبلی میں قرار ادا جمع کرادی گئی۔ یہ قرار داد مسلم لیگ ن کے ایم پی اے منیب الحق کی طرف سے جمع کرائی گئی۔ قرار داد کے متن میں کہا گیا ہے کہ بانی خبریں گروپ ضیاءشاہد نے 17برس کی عمر میں صحافت کا آغاز کیا اور 50 سال تک صحافت کا علم بلند کیے رکھا۔ انہوں نے مسلسل محنت سے صحافت میں اپنا مقام بنایا۔ جناب ضیاءشاہد نے پاکستان میں صحافت کو نیا رنگ دیا۔ ان کی وفات سے پاکستان کی صحافت میں ایک خلاءپیدا ہوا ہے۔ ان کی صحافتی خدمات کو ہمیشہ یادر کھا جائے گا۔ ضیاءشاہد نے کونسل آف پاکستان نیوز پیپرز ایڈیٹرز کے صدر کے طور پر بھی صحافتی اداروں اور صحافیوں کی بہبود کے لیے اپنا کردار ادا کیا۔ 5 دہائیوں پر مشتمل شاندار صحافتی خدمات کے اعتراف میں حکومت پاکستان کی جناب سے انہیں اعلیٰ سول اعزاز تمغہ امتیاز سے نوازا گیا اور لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ بھی ان کے حصے میں آیا۔ صوبائی اسمبلی پنجاب کا یہ ایوان ضیاءشاہد کی صحافتی خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کرتا ہے اور اللہ تعالیٰ سے ان کے بلند درجات اور لواحقین کے صبر کے لیے دعا گو ہے۔ اس سے پہلے ارکان پنجاب اسمبلی خواجہ عمران نذیر، سید حسن مرتضیٰ، میاں عبدالراﺅف، نیلم حیات، عنیزہ فاطمہ اور مومنہ وحید بانی و قائد خبریں گروپ ضیاءشاہد کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے قرار دادیں جمع کراچکے ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain