وفاقی وزیر داخلہ اور وزیر اعلیٰ سندھ کے درمیان ملاقات طے پا گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشیداحمد اور وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کے درمیان ملاقات کل ہوگی۔
ذرائع کے مطابق ملاقات میں شیخ رشیداحمد اور وزیر اعلیٰ سندھ کے درمیان سندھ کی امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
واضح رہےکہ وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد آج شام کراچی پہنچیں گے۔
وزیر داخلہ شیخ رشیداحمد رینجرز ہیڈ کوارٹر میں امن وامان سے متعلق اہم ترین اجلاس کی صدارت بھی کریں گے۔
اجلاس میں شرکت کے لیے پولیس سمیت دیگر تمام اداروں کورینجرز ہیڈکوارٹر میں مدعو کیا گیا ہے۔