تازہ تر ین

پی ایس ڈی پی منصوبوں پر 2.1 کھرب اخراجات کا تخمینہ لگایا گیا ہے، اسد عمر

وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا کہ اگلے مال سال میں پی ایس ڈی پی منصوبوں کے لیے مجموعی طور 2.1 کھرب روپے کا تخمینہ لگایا گیا ہے، جس میں ملک بھر میں منصوبے شامل ہیں۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی اسد عمر نے پی ایس ڈی پی میں شامل منصوبوں سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ اگلے سال قومی ترقیاتی اخراجات کا تخمینہ 2ہزار 102 ارب روپے (2.1 کھرب روپے) ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ رقم گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں 36.4 فیصد زیادہ ہے اور یہ منصوبے ابھی جاری ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اس میں اچھی بات یہ ہے کہ وفاق کے منصوبوں میں اضافہ ہو رہا ہے اسی طرح خیبر پختونخوا کے علاوہ دیگر تمام صوبوں میں خاطر خواہ اضافہ نظر آرہا ہے، کےپی نے گزشتہ مالی سال میں ترقیاتی اخراجات زیادہ کیے تھے۔

اسد عمر نے کہا کہ اگلے سال شرح نمو 4.8 فیصد سے زیادہ ہوسکتی ہے، اس کی ایک وجہ ترقیاتی اخراجات میں خاطر خواہ اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ صرف پیسہ زیادہ خرچ کرنے کی بات نہیں ہے، ایک وزیراعظم عمران خان کا وژن ہے اور دوسرا پاکستان تحریک انصاف کا منشور ہے اور ہم طویل عرصے سے کچھ ترجیحات کی بات کرتے آئے ہیں اور یہ منصوبہ انہی ترجیحات کے مطابق ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ 5 سال قبل 56 فیصد بجلی اور سڑکوں کے منصوبوں پر خرچ کیا جارہا تھا، وہ حصہ 2021-22 میں 40 فیصد پر آرہا ہے، مواصلات کے شعبے میں ترقیاتی کام کم نہیں ہور ہا ہے لیکن پی ایس ڈی پی کے اندر ایلوکیشنز کم ہو رہی ہیں۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain