تازہ تر ین

تمام اپوزیشن جماعتوں سے ملکر بجٹ منظور نہیں ہونے دینگے، شہباز شریف

اسلام آباد ، مسلم لیگ ن کے صدر اور اپوزیشن لیڈر شہباز شریف اور مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے جس میں بجٹ کو عوام دشمن قرار دیدیا، لیگی ذرائع کے مطابق شہبازشریف سے ٹیلی فونک رابطے کے دوران پارٹی قائد نے ہدایت کی کہ جو بجٹ عوام کے حق میں نہیں اس کو منظور ہونے سے روکا جائے ، پارٹی قائد کاکہناتھاکہ وفاقی اور پنجاب کے بجٹ پر عوام کوحقائق سے آگاہ کریں اور عوام کو بتائیں کہ حکومت نے وفاقی بجٹ میں ایک مرتبہ پھر ان سے ہاتھ کر دیا ، ان کاکہناتھاکہ حکومت کے اعدادوشمار کے گورکھ دھندے کو معاشی ماہرین کی مشاورت سے عوام کے سامنے لائیں، شہبازشریف نے یقین دہانی کروائی کہ اپوزیشن کی تمام جماعتوں کو ساتھ ملا کر حکومت کو ٹف ٹائم دیں گے ۔ادھر مسلم لیگ(ن) کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ آزاد جموں و کشمیر کے عوام نواز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ (ن) پر ایک بار پھر اپنے اعتماد کا اظہار کریں گے ، وزیراعظم راجہ فاروق حیدر اور ان کی ٹیم نے کورونا وبا سے عوام کو بچانے کے جس محنت اور جذبے سے کام کیا، وہ لائق تحسین ہے ۔ شہبازشریف فاروق حیدر نے ملاقات کی ۔اس موقع پر شہباز شریف نے وزیراعظم راجہ فاروق حیدر کی قیادت میں آزاد جموں و کشمیر اور وہاں کے عوام کی ترقی کے لئے کاوشوں کو سراہا ، فاروق حیدر نے انتخابات میں پارٹی امیدواروں سے متعلق امور پر بھی پارٹی صدر سے تبادلہ خیال کیا۔ مسلم لیگ ن کے مرکزی جنرل سیکرٹری احسن اقبال نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ای ووٹنگ سے پی ٹی آئی آئندہ انتخابات کو بھی چوری کرنا چاہتی ہے ۔اوورسیز پاکستانیوں کے نمائندے یا انتخابات میں نشستیں مخصوص کی جا سکتی ہیں۔یہ 8 الیکشن ہار چکے ہیں اور انہیں پتہ ہے کہ ان کا جنازہ نکلنے والا ہے اسی لئے وہ چور دروازہ تلاش کر رہے ہیں ۔بھارتی جاسوس کی پٹیشن اسلام آباد ہائیکورٹ میں زیرسماعت ہے ۔ ہم اس قانون کو کسی صورت ماننے تیار نہیں ہے ۔ الیکشن کمیشن سے مطالبہ ہے وہ تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ ملکر منصفانہ انتخابات کے لئے کاوشیں کرے ورنہ سول وار جیسی صورتحال ہو سکتی ہے ۔پی ٹی آئی ایک سیاسی لاش ہے ۔عمران نیازی ذلت والی قانون سازی کے ذمہ دار ہیں۔ یہ بددیانت حکومت ہے ، اگر یہ حکومت سنجیدہ ہے تو وہ اپنی تجاویز الیکشن کمیشن کو بھیجے تو وہاں اتفاق رائے کے بعد اس پر ہم قانون پاس کروائیں گے ۔یہ حکومت جن حالات میں پھنس چکی ہے ، انتخابی قوانین منظور کرنے کی عجلت سے لگتا ہے کہ عمران خان شاید خود ہی اسمبلیاں توڑ کر انتخابات کروا دیں ۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain