تازہ تر ین

بلوچستان اسمبلی:بجٹ سے قبل ہنگامہ آرائی،توڑ پھوڑ،ہاتھا پائی

بلوچستان اسمبلی:بجٹ سے قبل ہنگامہ آرائی،توڑ پھوڑ،ہاتھا پائی

 

وزیراعلیٰ بلوچستان پر بھی حملہ

بلوچستان اسمبلی میں جمعہ 18 جون کو مالی سال 2021-2022 کے بجٹ سے قبل اپوزیشن نے احتجاجاً صوبائی اسمبلی کو تالے لگا دیئے، جب کہ پولیس کی بکتر بند گاڑی نے ٹکر مار کر اسمبلی کا دروازہ توڑ ڈالا۔ مظاہرین اور پولیس کے درمیان ہاتھا پائی کے دوران اہلکاروں سمیت متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

بلوچستان اسمبلی میں بلوچستان عوامی پارٹی کی جانب سے آج 4 بجے اجلاس میں بجٹ پیش کیا جانا تھا لیکن اپوزیشن کے احتجاج کی وجہ بجٹ تاخیر کا شکار ہوا۔

کوئٹہ میں بلوچستان اسمبلی کے باہر اپوزیشن جماعتوں کے رہنماؤں کے احتجاج کے باعث پولیس نے آنسوگیس کی شیلنگ بھی کی۔ پولیس اور انتظامیہ نے ایم پی اے ہاسٹل والے گیٹ کو زبردستی کھلوانے کی کوشش کی۔

گیٹ توڑنے کے دوران ملبے کی زد میں آکر اراکین اسمبلی بابو رحیم اور عبدالواحد صدیقی زخمی ہوگئے۔ اس موقع پر پولیس اور اراکین اسمبلی کے درمیان اسمبلی احاطے میں ہاتھا پائی ہوئی۔ مظاہرین نے گملے اٹھا کر پولیس اہل کاروں کو دے مارے۔ ہاتھا پائی کے دوران رکن اسمبلی احمد نواز بلوچ گرگئے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain