تازہ تر ین

یوروکپ:بلیک میں ٹکٹ 1کروڑروپے میں فروخت ہونےکا انکشاف

یوروکپ کے فائنل میچ کی ٹکٹ کی قیمت بلیک میں 1کروڑ روپے سے بھی تجاوز کرگئی ہے۔

سن 1966 کے بعد پہلی بار کسی عالمی ایونٹ کے فائنل میں جگہ بنانے پر انگلش ٹیم کے مداح میچ دیکھنے کے لیے پرجوش ہیں، جس کےباعث فائنل میچ کے ٹکٹ کی قیمت 1کروڑ روپے سے تجاوز کرچکی ہے۔

ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق یوروکپ فٹبال فائنل میں ہزاروں ٹکٹ بلیک میں فروخت ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ مختلف ویب سائٹس پرفائنل میچ کی ٹکٹ کی فروخت میں 180 گنا اضافہ کرکے بیچا جارہا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ فائنل میچ کے 4 ٹکٹ 60 ہزار پاؤنڈ یعنی پاکستانی روپے میں (1 کروڑ 32 لاکھ 48 ہزار 196) میں فروخت ہونے کا انکشاف ہوا ہے جبکہ میچ کے ٹکٹ کی اصل قیمت 295 پاؤنڈ ہے۔ یوئیفا کی آفیشل ویب سائٹ پرمیچ کے تمام ٹکٹ گزشتہ ہفتے فروخت ہوچکے ہیں۔

خیال رہے کہ انگلینڈ اور اٹلی کے درمیان یوروکپ فٹبال کا فائنل اتوار کو ویمبلے میں ہوگا۔

انگلینڈ کی ٹیم 55 برس بعد کسی بڑے فٹبال ٹورنامنٹ کےفائنل میں پہنچی ہے جبکہ اس سے قبل انگلینڈ نے 1966 میں فٹبال ورلڈکپ کا ٹائٹل جیتا تھا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain