تازہ تر ین

وزیرخارجہ شاہ اور چینی سفیر کا سی ایم ایچ راولپنڈی کا دورہ

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی اور چینی سفیر نے سی ایم ایچ  راولپنڈی کا دورہ کیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی اور چینی سفیر نے سی ایم ایچ راولپنڈی کا دورہ کیا جہاں انہوں نے داسوحادثے کے چینی زخمیوں کی عیادت کی۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سی ایم ایچ پہنچنے پر کمانڈنٹ میجر جنرل محمدعلیم نے وزیرخارجہ اور چینی سفیر کو علاج معالجے کے بارے میں بتایا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے زخمیوں  کی جلد صحت یابی کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور کہا کہ چینی زخمیوں کومکمل علاج ومعالجےکی سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔

اس موقع پر چینی سفیر نے کہا کہ چین اور پاکستان ہر چیلنج کا سامنا کرتےہوئے تعاون جاری رکھیں گے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain