تازہ تر ین

عوام کے جان و مال کی حفاظت پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، عثمان بزدار

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ عوام کے جان و مال کی حفاظت پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے عید الاضحیٰ پر عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے فول پروف سکیورٹی انتظامات کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ نماز عید کے اجتماعات کی سکیورٹی کو ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ مویشی منڈیوں میں صفائی کے انتظامات کو یقینی بنایا جائے، خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے۔

سردار عثمان بزدار نے یہ بھی کہا کہ مویشی منڈیوں کے اردگرد ٹریفک رواں دواں رکھنے کیلئے خصوصی انتظامات کئے جائیں، مویشی منڈیوں میں ایس او پیز کی خلاف ورزی قطعاً برداشت نہیں کی جائے گی۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے مزید کہا کہ ون ویلنگ کی روک تھام کیلئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی جائیں، عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے کئے گئے انتظامات پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain