تازہ تر ین

پیگاسس سے جاسوسی سالمیت پر حملہ ہے، قانونی چارہ جوئی کرینگے، مشیر داخلہ

وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے احتساب و داخلہ شہزاد اکبر کا کہنا ہےکہ بھارت کی جانب سے اسرائیلی کمپنی کے ‘پیگاسس’ اسپائی ویئر سے جاسوسی پاکستان کی سالمیت پر حملہ ہے، بھارت کے خلاف قانونی چارہ جوئی کریں گے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شہزاد اکبرکا کہنا تھا کہ بھارت نے اسپائی ویئر سے2019 میں عمران خان کے فون پر حملہ کیا، پاکستان کے اعلیٰ عسکری حکام کو بھی ٹارگٹ کیا گیا، معاملے کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔

شہزاد اکبرکا کہنا تھا کہ وزیراعظم کو بھی ٹارگٹ کیا گیا ان کا فون ہیک کرنےکی کوشش کی گئی ،معاملے کی اعلیٰ سطح پر تحقیقات کرائیں گے اور اس کو اقوام متحدہ اور دیگر عالمی فورمز پر شیئرکیا جائےگا،مشاورت ہو چکی ہے، تحقیقات کا رواں ہفتے نوٹی فکیشن جاری ہوگا۔

مشیر داخلہ کا کہنا تھا کہ اسپائی ویئرکا معاملہ پاناما لیکس سے بھی بڑا ہے، ہمیں پاکستان کی سالمیت اور خودمختاری کی حفاظت کرنی ہے ۔

خیال رہےکہ امریکی اخبار نے جاسوسی کے اسرائیلی نظام سے پاکستان سمیت کئی ملکوں کی شخصیات کےفون ہیک کیے جانےکا انکشاف کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق بھارت اسرائیلی کمپنی کے سافٹ ویئر ‘پیگاسس ‘ کے ذریعے وزیراعظم عمران خان سمیت کابینہ ارکان کی فون کالز اور میسجز ریکارڈکرنےکی کوشش کرتا رہا ہے۔

امریکی اخبارکی رپورٹ کے مطابق بھارت  اسرائیلی کمپنی کا صارف ہے اور بھارتی حکومت کے پاس جاسوسی،نگرانی اورڈی کوڈ کرنےکی صلاحیت ہے ، بھارت کی جانب سے اپنے اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی سمیت پاکستانی وزیراعظم عمران خان کا پرانانمبر بھی ہیک کرنےکی کوشش کی گئی۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain