Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • این سی سی آئی اے کا گلبرگ میں 3 جعلی کال سنٹرز پر چھاپہ’ 59 ملزم گرفتار
    • گوجرانوالہ:دولہا دلہن کی گاڑی پر فائرنگ، دلہن جاں بحق، ملزمان فرار ، مقدمہ درج
    • راولپنڈی:بینظیر بھٹو ہسپتال میں دو بچے دوران زچگی جاں بحق
    • گلبرگ میں 3جعلی کال سنٹرز پر چھاپے، 59 ملزمان گرفتار
    • ایک لاکھ الیکٹرک بائیکس کی فراہمی کیلئے کمپنیوں سے درخواستیں طلب، 80 ہزار روپے سبسڈی کی تجویز
    • لاڑکانہ:مہنگائی کے ہاتھوں تنگ مسافر خطرناک طریقے سے گاڑیوں کی چھت پر سوار ہیں۔
    • مذاکرات کامیاب رہے’گیس سستی فروخت نہیں کرسکتے:ایسوسی ایشن
    • سیکرٹری داخلہ ،جیل سپرنٹنڈنٹ کوٹ لکھپت کی آج ذاتی حیثیت میں ہائیکورٹ طلبی
    • سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے  صدارتی امیدوار سردار امان اللہ خان  کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد
    • نیا سمارٹ فون متعارف، فزیکل سوئچ سے کیمرہ اور مائیکروفون بند کرنیکی سہولت
    • پاکستانی سفارتخانے کی باکو انٹرنیشنل بک فیئر میں شرکت، ادبی ورثے کی نمائش
    • سانگھڑ’ بس اور کار کا تصادم، بچے اور 2 خواتین سمیت 5 افراد جاں بحق، 3 زخمی
    • صادق آباد پولیس کی کارروائی، 15 سالہ لڑکے سے زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار
    • جرمنی میں پہاڑی پر واقع ہٹلر کے زیر استعمال تاریخی خفیہ عمارت عقاب کا گھونسلا نذر آتش
    • ایل پی جی گیس کی بڑھتی قیمتوں کے خلاف لاہور عوامی رکشہ یونین کے رکشہ ڈرائیورز ٹھوکر مین روڈ پر احتجاج کررہے ہیں ۔
    • ایس آئی ایف سی کی معاونت سے پاکستانی ڈیری سیکٹر میں اہم پیشرفت
    • راولپنڈی :ڈھوک رتہ میں نئی گیس پائپ لائن کی تنصیب کے بعد لائنوں سے گیس کی بجائے پانی نکل رہا ہے ۔
    • پنجاب میں پانی، صفائی ‘حفظان صحت سے متعلق بڑی آگاہی مہم شروع کرنیکا فیصلہ
    • تھانہ مورگاہ پولیس کی کارروائی، مورگاہ کے علاقہ میں کمسن بچی کے علاج معالجہ کے دوران وفات کا معاملہ
    • ڈکیتی کی واردات کا ڈراپ سین،پمپ منیجر،ملازم اور ساتھی ملوث نکلے، تینوں ملزمان گرفتار،نقدی 18 لاکھ روپے برآمد
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    پاک سعودی تعلقات۔دوسرا رخ

    By Daily Khabrainجولائی 31, 2021
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    2011ء میں واشنگٹن میں کارنیگی انڈومنٹ فار انٹرنیشنل پیس کی مارینا اوٹاوے نے کہا تھا "عرب ملکوں میں عوامی تحریک شروع ہو چکی ہے،لیکن سعودی عرب ان سے بہت مختلف ہے۔وہاں سیاسی اصلاحات لانا بہت مشکل ہوگا۔” لیکن محض 10 سال میں سعودیہ کہاں سے کہاں پہنچ گیا۔11 مارچ 2011 میں ہی ریاض میں کئی ہزار سعودی نوجوانوں نے "برہمی کے اظہار کا دن ” منایا۔2011ء میں ہی سعودی شاہ عبداللہ نے 30 خواتین کو مشاورتی کونسل کا رکن بنایا اور اعلان کیا کہ 2011ء میں نہیں لیکن 2015ء میں سعودیہ کی خواتین کو نہ صرف ووٹ ڈالنے بلکہ الیکشن لڑنے کی بھی اجازت ہو گی اور دسمبر 2015ء میں مکہ میونسپل کونسل میں 9 خواتین کونسلر منتخب ہوئیں۔ ان میں سلمی بنت حزاب العتیقی وہ خاتون کونسلر تھیں جو عین اس محلے سے منتخب ہوئیں جہاں حضوراکرم صل اللہ علیہ وآلہ وسلم کی پیدائش ہوئی تھی۔
    2011ء سے ہی سعودی خواتین نے ڈرائیونگ لائسنس اور اکیلے گاڑی چلانے کا اختیار مانگنا شروع کر دیا۔نوبل انعام کے لئیے نامزد لجین الھزال کو گاڑی چلانے پر 5 سال 8 ماہ کی سزا دی گئی لیکن دنیا بھر کے پریشر پر انہیں جلد رہا کرنا پڑا۔ اس مہم کی بانی سعودی خاتون فال الشریف تھیں۔ ایک اور خاتون کو گاڑی چلانے پر 10 کوڑوں کی سزا سنائی گئی، دنیا بھر میں چرچا ہوا۔ اس نے کہا مجھے جلدی کوڑے مارو کیونکہ میں نے پھر جا کر گاڑی چلانی ہے لیکن پھر کسی کو یہ کوڑے مارنے کی جرات نہ ہوئی …… آخرکار 28 ستمبر 2017ء کوسعودی حکمرانوں کو خواتین کو گاڑی چلانے کی باقاعدہ اجازت دینا پڑی۔یہاں تک کہ امسال 2021ء کے حج میں خواتین کو بغیر محرم حج ادائیگی کی اجازت مل گئی۔ پاکستان کی بشریٰ شاہ وہ پہلی پاکستانی خاتون ہیں جنہوں نے رواں سال بغیر محرم کے حج ادا کیا۔ چند روز قبل سعودیہ میں دوران اوقات نماز دکانیں بند کرنے کا قانون بھی تبدیل کر دیا گیا اور اب نماز کے وقت بھی کاروبار کی اجازت مل گئی۔
    2006ء میں سعودی عرب کی پہلی فیچر فلم "کیف الہام”(تم کیسے ہو؟) منظرعام پر آئی تھی لیکن اب صرف پندرہ سال بعد سعودیہ میں سینکڑوں سینیما گھر،جواء خانے،شراب خانے باقاعدہ حکومتی اجازت سے کھل چکے ہیں۔ان اجازتوں کا مقصد دنیا کو بتانا ہے کہ سعودی حکمران روشن خیال ہیں۔ اور یہاں انسانی حقوق پر کوئی قدغن نہیں۔ یہ سب کچھ کرنے کے باوجود نا روشن خیال دنیا مطمئن ہے نا مقامی قدامت پسند۔بلکہ دنیا کے مسلمانوں کی ایک بڑی اکثریت اس بات کا بھی گلہ شکوہ کرتی نظر آتی ہے کہ امریکہ، برطانیہ سمیت دنیا بھر میں تو مسلمان آزاد حیثیت میں نہ صرف رہ سکتے ہیں بلکہ جائیدادیں خرید سکتے ہیں۔ محمد صادق جیسا پاکستانی جس کا والد ٹیکسی ڈرائیور کی حیثیت سے برطانیہ پہنچا، انگریز اس کے بیٹے کو لندن کا میئر تک بنا لیتے ہیں لیکن سعودیہ جانے والے اور 50،50 سال تک خدمت کرنے والے مسلمان عجمی اور غلام ہی رہتے ہیں۔ زندگی بھر مدینہ مدینہ کرنے کے باوجود انہیں وہاں ایک انچ زمین خریدنے کی اجازت تو درکنار مرنے کے بعد واضح قبر کی اجازت بھی نہیں ملتی۔ گویا سعودی عرب اس وقت قدامت اور جدت پسندوں کی جکڑن میں ہے۔
    لیکن اہم بات یہ ہے کہ سخت کشمکش کے بعد یہ معاشرہ روشن خیالی کی طرف رواں دواں ہے۔میری ذاتی سوچ کے مطابق اس سفر کی ممکنہ منزل جمہوریت ہی ہوگی۔البتہ کب، کس حد تک، اور کس شکل کی جمہوریت ہوگی یہ وقت ہی بتائے گا۔ہاں۔۔۔۔۔ہم دیکھیں گے، لازم ہے کہ ہم بھی دیکھیں گے۔
    (کالم نگار قومی و سیاسی امور پر لکھتے ہیں)
    ٭……٭……٭

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      ہاکی کھلاڑیوں کو یومیہ 110ڈالر دیے جا رہے ہیں: صدر پی ایچ ایف

      کیا یہ واقعی عوام دوست بجٹ ہے یا صرف اعداد و شمار کا کھیل؟

      فیفا ورلڈ کپ، 48 ٹیمیں ایک خواب

      تازہ ترین

      سعودیہ جانیوالے مسافروں کیلئے لازمی ویکسی نیشن کی مدت میں ایک ماہ کی توسیع

      پانی ہماری ریڈلائن، روکنے کی کوئی بھی کوشش جنگی اقدام تصور ہوگی: وزیراعظم شہباز شریف

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      گورنر راج اور ایمرجنسی مسئلے کا حل نہیں حکومت کا چراغ بجھنے والا ہے:حافظ نعیم

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.