تازہ تر ین

بڑی خوشخبری؛ ایک ہزار سبسکرائبر رکھنے والے یوٹیوبرز کے لیے نیا پروگرام متعارف

انٹرنیٹ کی سب سے بڑی ویڈیو شیئرنگ اور اسٹریمنگ ویب سائٹ یوٹیوب نے ایک ہزار سبسکرائبر رکھنے والے یوٹیوبرز کے لیے بڑی خوشخبری کا اعلان کر دیا ہے۔

سوشل میڈیا رپورٹس کے مطابق یوٹیوب نے ایک ہزار سے زائد سبسکرائبرز رکھنے والے چینلز کو مشہور کرنے کے لیے ایک نیا پروگرام متعارف کرایا ہے۔

اس پروگرام کے بعد چھوٹے یوٹیوبرز کو پذیرائی کے لیے جتن کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی کیونکہ یہ ذمہ داری اب یوٹیوب خود ہی ادا کرے گا۔

چھوٹے یوٹیوبرز کون ہیں؟

یوٹیوب چینل پر 2 ہزار سے کم سبسکرائبرز رکھنے والے چینلز کو چھوٹا چینل یا یوٹیوبر کہا جاتا ہے، ایسے لوگوں کی شکایت تھی کہ اُن کی ویڈیوز ٹریڈنگ میں شامل نہیں ہوتیں جس کی وجہ سے وہ مشہور نہیں ہوتے۔

فیچر کیا ہے؟

یوٹیوب نے ٹریڈنگ ٹیب میں ’کریٹرز آن دی رائز‘(ویڈیوز بنانے والے نئے یوٹیوبرز کو) نامی سہولت شامل کی ہے، جس کی مدد سے ایک ہزار سے زائد سبسکرائبر رکھنے والے صارفین کی ویڈیوز اس ٹیب میں نظر آئیں گی، جس کے بعد اُن کی ویڈیوز دنیا بھر کے صارفین دیکھ سکیں‌ گے۔

یوٹیوب کے مطابق ہر گزرتے دن کے ساتھ صارفین کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے، پلیٹ فارم پر کچھ صارفین ایسی عمدہ ویڈیوز بناتے ہیں جن کو پذیرائی ملنے کی ضرورت ہے، اسی باعث یہ سہولت متعارف کرائی جارہی ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain