عراق کے وزیر خارجہ جناب فواد حسین کی وفد کے ہمراہ وزارت خارجہ آمد۔ وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے عراقی وزیر خارجہ کا استقبال کیا۔
دونوں وزرائے خارجہ کے مابین تہنیتی جملوں کا تبادلہ۔ عراقی وزیر خارجہ نے وزارت خارجہ کے سبزہ زار میں یادگاری پودا لگایا۔
دونوں وزرائے خارجہ کے درمیان وفود کی سطح پر مذاکرات۔ ان مذاکرات میں دو طرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے حوالے سے بھی تبادلہ
خیال ہوا۔
اس موقع پر پاکستان اور عراق کے مابین اہم معاہدوں کے حوالے سے مفاہمتی یادداشت پر
دستخط کیے گئے۔ دونوں وزرائے خارجہ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب بھی کیا۔
عراقی وزیر خارجہ یہ دورہ ء پاکستان، وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی دعوت پر
کر رہے ہیں
عراقی وزیر خارجہ فواد حسین نے کہا کہ عراق کےپاکستان اوربھارت کےساتھ اچھےتعلقات ہیں۔
تفصیلات کے مطابق عراقی وزیر خارجہ ڈاکٹر فواد حسین نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں امن کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ افغانستان میں تشددکی لہرکاخدشہ ہے ، پاکستان نےافغان امن عمل میں اہم کرداراداکیا ، امیدہےمسئلہ کشمیرجلدحل ہوگا ، مسئلہ کشمیراقوام متحدہ کی قراردادوں کےمطابق حل ہوناچاہیے ، مسئلہ کشمیرپاکستان اوربھارت دونوں نےمل کرحل کرناہے۔
عراقی وزیر خارجہ ڈاکٹر فواد حسین نے کہا کہ افغانستان کی صورتحال پرتشویش ہے ، پاکستان اوربھارت کوبات چیت کاسلسلہ شروع کرناچاہیے ، دونوں ملکوں نےعلاقائی روابط کےفروغ پربات کی ، افغانستان کےمسئلےپربھی بات کی گئی ، مذاکرات کےذریعےمسائل حل کرنےپریقین رکھتےہیں۔