قومی اسکواڈ کا آئی سی سی اکیڈمی گراؤنڈ میں آپشنل ٹریننگ سیشن جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق کپتان بابر اعظم، محمد حفیظ، سرفراز احمد اور محمد نواز نے آپشنل ٹریننگ سیشن میں شرکت کی۔
محمد وسیم جونیئر، عثمان قادر، خوشدل شاہ، شاہ نواز دھانی اور حیدر علی نے بھی سیشن میں شرکت کی۔
اس کے علاوہ پاکستان اور جنوبی افریقہ کے مابین وارم اپ میچ کل ابوظہبی میں کھیلا جائے گا ، وارم اپ میچ مقامی وقت کے مطابق شام 6 بجے شروع ہوگا۔
واضح رہے کہ پاکستان نے پہلے وارم اپ میچ میں ویسٹ انڈیز کو 7 وکٹوں سے شکست دی تھی۔