تازہ تر ین

نورمقدم قتل کیس، سی سی ٹی وی ویڈیو کو ڈی سیل کرنے کے لیے عدالت میں درخواست جمع

اسلام آباد ڈسٹرکٹ سیشن عدالت میں نورمقدم قتل کیس سی سی ٹی وی ویڈیو کو ڈی سیل کرنے کے لیےعدالت میں درخواست جمع ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق مقدمے کے انسپکٹرعبدالستارنے ایڈیشنل سیشن جج عطا ربانی کو درخواست پیش کی جس پرعدالت نے سی سی ٹی وی ویڈیو ڈی سیل کرنے کا حکم دے دیا۔

اسلام آباد ڈسٹرکٹ سیشن عدالت نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم پرسی سی ٹی وی ویڈیو کو ڈی سیل کرنیکا حکم دیا۔

عدالتی حکم کے مطابق سی سی ٹی وی ویڈیو کو یو ایس بیزمیں ڈال کرملزمان کے وکلا کو فراہم کی جائیں۔

واضح رہے کہ گذشتہ سماعت کے دوران عدالت نے چار گواہ طلب کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 17 نومبر تک ملتوی کر دی تھی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain