غیر ملکی جوڑے کی جانب سے مہمانوں کو بھیجے گئے دعوت نامے میں در ج تھا کہ شادی میں شرکت کرنے والے مہمان شادی میں کھائے جانے والے کھانے کے لیے 99 ڈالر (تقریباً7ہزار 370 روپے ساتھ لائیں ) کیوں کہ نوبیاہتا جوڑا مہمانوں کے کھانےکے اخراجات نہیں اٹھاسکتا۔
ریڈیٹ پر ایک صارف کی جانب سے اس دعوت نامے سے متعلق آگاہ کیا گیا جس پر فی مہمان 99 ڈالر لکھے گئے تھے لیکن اس شادی میں ایک دلچسپ بات یہ تھی کہ بچوں کا کھانا مفت تھا۔