انڈیا کا اے کیٹگری کا کھلاڑی اوسطا 18کروڑ روپے تنخواہ لیتا ہے جبکہ پاکستانی اے کیٹگری کا کھلاڑی 38لاکھ روپے لیتا ہے۔بی کیٹگری کا کھلاڑی انڈیا میں 15کروڑ جبکہ پاکستانی کھلاڑی یہاں27لاکھ روپے لے رہا ہے۔ سی کیٹگری میں انڈیا کا کھلاڑی 7کروڑ 50لاکھ ، پاکستانی کھلاڑی دس لاکھ لیتا ہے۔ انڈیا میں ایک کروڑ 30لاکھ سے 5کروڑ روپے ریٹینر فیس ہے جبکہ پاکستان میں یہ فیس 5لاکھ سے شروع ہوتی ہے اور زیادہ سے زیادہ 11لاکھ ہے۔ کھلاڑی کے کوئی کارنامہ کر دکھانے ، میچ یا ٹورنامنٹ جیتنے یا اچھی کارکردگی دکھانے پر انڈیا میں 25فیصد وننگ بونس دیا جاتا ہے جبکہ پاکستان میں پورے ٹورنامنٹ میں کھلاڑیوں کی پرفارمنس دیکھی جاتی ہے اور اسکا 2.5سے 5فیصد بونس دیا جاتا ہے۔ انڈیا میں کپتان بونس 75لاکھ جبکہ پاکستان میں 5ہزار ڈالردیا جاتا ہے ۔ بھارتی کرکٹ مارکیٹ کا موازنہ پاکستانی مارکیٹ سے نہیں کیا جاسکتا، بھارتی مارکیٹ بہت وسیع ہے، پاکستانی ٹیم کا مقابلہ دنیا کی تھکی ہوئی ٹیموں کیساتھ کیا جاسکتا ہے۔