نارنگ منڈی(نامہ نگار)نارنگ منڈی کے نواحی گاﺅں جنڈیالہ کلساں میں ایک اور زینب جیسی معصوم کلی 6سالہ آرزو کو نامعلوم افراد نے مسل دیا۔سات روز قبل اغواءکر کے نامعلوم مقام پر لیجا کر زیادتی کرتے رہے ،ہلاک ہونے پر نعش ایک توڑے میں ڈال کر گاﺅں کی مسجد میں لاکر ایک کونے میں رکھ دیا۔پولیس نے کوئی کارروائی نہ کی۔معصوم لڑکی کی والدہ راشدہ بی بی کے مطابق تھانہ نارنگ منڈی، ڈی ایس پی مریدکے اور ڈی پی او شیخوپورہ کو اپنی فریاد سناتی رہی ان دفاتر کی دیواروں سے سر ٹکراتی رہی لیکن میری فریاد کسی نے نہ سنی۔اس کا مزید کہنا تھا کہ جب بچی چھ ماہ کی تھی تو اس کا خاوند بلال اسے چھوڑ گیا۔میں اپنے والدمحمد دین کے گھر رہ رہی ہوں میرے والدین نے بھی پولیس کو بڑے واسطے دیئے لیکن کوئی مقدمہ درج نہ کیا جا سکااور نہ بچی کو تلاش کرنے کیلئے کوئی مدد کی۔آخر پولیس کا کام کیا ہے جب غریبوں کی آواز نہیں سننی تو تھانے کیا امیروں کا کام کرنے کیلئے بنے ہیں۔جب ایک بزرگ جو رات کو مسجد کو تالہ لگا کرگیا یا صبح آکر کھولہ؛کو پوچھا گیا تو اس کا کہنا تھا اسے کچھ علم نہیں۔ دیہاتی سراپا احتجاج ہو گئے ،جاں بحق ہونیوالی معصوم لڑکی کے رشتہ داروں اور دیہاتیوں نے آئی پنجاب اور وزیراعلی پنجاب سے سخت نوٹ لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔