Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • پانی ہماری ریڈلائن، روکنے کی کوئی بھی کوشش جنگی اقدام تصور ہوگی: وزیراعظم شہباز شریف
    • جعلی نمبر پلیٹ پر معروف یوٹیوبر رجب بٹ کی لینڈ کروزر تھانے بند، ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج
    • محنت کش خوشحال ہوگا تو پاکستان خوشحال ہوگا، چوہدری سالک حسین
    • چوہدری سالک کی کوششوں سے پاکستانیوں کو روزگار کے مواقع ملے، غلام مصطفی
    • پاکستان کی معاشی ترقی کی شرح نظرثانی کے بعد3.65 فیصد رہ گئی
    • جاپان نے مریخ کے چاند فوبوس سے مٹی کے نمونے لانے کیلئے خلائی مشن روانہ کر دیا
    • بنگلا دیش کا جوہری توانائی کے شعبے میں تاریخی سنگِ میل عبور
    • امریکہ میں پاکستان کے سفیر کی امریکی انویسٹرز کو پاکستان میںسرمایہ کاری کی دعوت
    • ہیڈکوارٹرز میں لائیو ای کچہری ڈیجیٹل والٹ ادائیگیوں میں انٹرآپریبلٹی متعارف
    • بورڈ آف انٹر میڈ یٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن راولپنڈی میں منعقدہ وزیر اعلی پنجاب کیش پرائز ایوارڈ تقریب کے دوران پروفیسر ڈاکٹر اقبال محمود ،میٹرک پہلا سالانہ امتحان2026کے پوزیشن ہولڈرطلبا وطالبات سے اظہار خیال کر رہے ہیں ۔
    • برطانیہ کا اسرائیلی آبادکاری منصوبے میں حصہ لینے والے افراد پرپابندیاں عائد کرنیکا اعلان
    • پنجاب بینک کی اسلام آباد نووا کیئرہسپتال کیلئے 17ارب کی اسلامی پراجیکٹ فنانسنگ
    • لاہور:ریلوے کوارٹرز کے متاثرین اپنے مطالبات کے حق میں ہیڈ کوارٹر آفس لاہور میں احتجاج کر رہے ہیں۔
    • یوکرین کے روسی ٹیکنالوجی کمپنی کے ڈیٹا سینٹرز پر حملے، لاکھوں افراد کی رقم تک رسائی متاثر
    • ٹرمپ کو قتل کی دھمکیاں دینے والا امریکی شہری گرفتار، مقدمہ درج
    • وزیراعلیٰ سندھ کی کابینہ کو دورہ چین پر بریفنگ، سرمایہ کاری کے 34 معاہدے اور مفاہمتی یادداشتیں
    • لاہور:کسان اپنے کھیت میں فصل اگانے سے پہلے ٹریکٹر کی مدد سے سطح ہموار کر رہا ہے۔
    • سرگودہا ‘ تیزرفتار کار بے قابو ہو کر نہر میںگرگئی ،ڈرائیور جاں بحق
    • پاک امریکہ معدنیات ‘ کان کنی میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
    • فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی میں ورلڈ پولیو ڈے پر تقریب کا انعقاد
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    حاصلِ عمرچند کتابیں

    By Daily Khabrainنومبر 18, 2021
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    میم سین بٹ
    کتاب کے ساتھ ہمارا لڑکپن میں ہی تعلق پیدا ہوگیا تھا بچپن میں بچوں کی کہانیاں پڑھنے سے ابتدا کی تھی اور لڑکپن میں پہلے بچوں کے ناول پڑھنا شروع کئے اور پھر بڑوں کے ناول، افسانے اور سوانح عمریاں وغیرہ پڑھنا شروع کردی تھیں بعدازاں خود بھی کتابیں لکھنا شروع کردی تھیں ہماری پہلی کتاب ”سرکا پہلوان“ (طنزومزاح) 2002 ء میں طہٰ پبلی کیشنز کے تحت شائع ہوئی تھی دوسری کتاب ”نواز شریف۔وزارت عظمیٰ سے جلاوطنی تک، تیسری کتاب ”لاہور۔ شہر بے مثال“ 2012ء میں شائع ہوئی تھی۔
    حاصل عمر یہی چندکتابیں ہیں غافر
    نفع تھا یا خسارہ، مجھے معلوم نہیں
    حسب معمول گزشتہ ماہ متفرق موضوعات پر جو چار کتابیں ہمارے زیرمطالعہ رہیں ان میں رہ نوردوان شوق، کلیات امان، ہوشیارپور سے لائل پور تک اور جدید فلم سازی شامل ہیں،”رہ نوردان شوق“ محمد الیاس کھوکھرکی نئی تصنیف ہے اسے مکتبہ فروغ فکر اقبال کے تحت رواں سال شائع کیا گیا ہے۔ ”عظیم لوگ“ کے عنوان سے کتاب کا دیباچہ واصف علی واصف کا تحریرکردہ ہے دیباچے کے بعد پہلا مضمون بھی علامہ اقبال پر تحریرکیا گیا ہے،ہارون الرشید تبسم بھی علامہ اقبال کی طرح صرف مونچھیں رکھتے ہیں البتہ خادم رضوی، طارق جمیل اور اکرم اعوان باریش تھے۔
    جواں مرگ ملک اعجاز الحق کی یادمیں محمد الیاس کھوکھرکا مضمون ہمیں سب سے زیادہ پسند آیا ملک اعجاز الحق مرحوم کا تعلق غالباََ نارووال کے سعید الحق ملک کے گھرانے سے تھا وہ گورنمنٹ کالج لاہورمیں ڈاکٹر صفدر محمودکے کلاس فیلو رہے تھے ڈاکٹرصفدر محمود بعدازاں گورنمنٹ کالج (اب یونیورسٹی) میں ہی لیکچرار بن گئے تھے اور نواز شریف کے استاد رہے تھے بلکہ بعدازاں سول سروس میں شامل ہو کر اپنے شاگرد کے ادوار میں ہی صوبائی و وفاقی سیکرٹری تعلیم بھی رہے تھے اب ڈاکٹر صفدر محمود بھی اپنے دوست ملک اعجاز الحق کے پاس روانہ ہو چکے ہیں محمد الیاس کھوکھر ایڈووکیٹ کی تحریریں پڑھتے ہوئے ہمیں علامہ اقبال کا شعر یاد آجاتا ہے۔
    رنگ تصویرکہن میں بھرکے دکھلادے مجھے
    قصہ ایام سلف کا کہہ کے تڑپا دے مجھے
    ڈاکٹر امان اللہ خان امان کی پنجابی شاعری پر مشتمل ”کلیات امان“ قلم فاؤنڈیشن انٹرنیشنل نے تین زبانوں شاہ مکھی،گورمکھی اور انگریزی (رومن) سکرپٹ میں شائع کی ہے جس کا انتساب شاعر نے اپنے والدین ڈاکٹر احمد علی اور قمرالنساء کے نام کیا ہے،دیباچہ کرامت گردیزی نے تحریرکیا ہے جبکہ ڈاکٹر امان پیش لفظ میں بتاتے ہیں کہ بلھے شاہ کی دھرتی سے تعلق ہونے کی وجہ سے وہ ماں بولی میں شاعری کرتے ہیں انہوں نے تالاب میں تنہا بیٹھی کونج کو دیکھ کر پہلی نظم کہی تھی،منیرنیازی کتاب کے فلیپ میں لکھتے ہیں کہ ڈاکٹر امان اللہ کی شاعری اپنے وطن میں بیتے ہوئے دنوں، بچپن اور لڑکپن کی یادوں کی شاعری ہے، ڈاکٹر امان اپنی نظم ”قصور دیاں یاداں“ میں کہتے ہیں۔
    اندرسے تے فلودے نیں قصوری مٹھڑے
    نالے بھلے نئیں امبیاں دے بور سانہوں
    گیت لکھاں سنے، دنیا تے نئیں لبھیا
    نورجہاں دیاں راگاں داسرورسانہوں
    ہوشیار پور سے لائل پور تک کرنل (ر) نواب علی کی خود نوشت ہے اسے بھی قلم فاؤنڈیشن نے شائع کیا جس کا انتساب فوجی شہداء کے نام کیا گیا ہے، تقسیم ہند کے موقع پر کرنل (ر)نواب علی کا گھرانہ ہوشیار پورکے گاؤں پنڈوری کد سے ہجرت کرکے کرتار پور، امرتسر، لاہور،شاہدرہ،شرقپور اور جڑانوالہ کے راستے لائل پور چلا آیا تھا اورچک نمبر 72 ر، ب کریانوالہ میں مقیم ہوگیا تھا تاہم ان کے والد لاہور میں ملازمت کرتے رہے یہاں شیرانوالہ دروازہ کے اسلامیہ ہائی سکول سے میٹرک اور اسلامیہ کالج ریلوے روڈ سے بی ایس سی کرنے کے بعد فوج میں چلے گئے تھے لاہور میں انہیں جو پلاٹ الاٹ ہوا ریٹائرمنت کے بعد اس پر مکان تعمیرکرکے یہیں رہائش پذیر ہوگئے تھے۔ کرنل (ر)نواب علی کی کتاب میں ان کے خاندان کی لاتعداد رنگین تصاویر بھی شامل کی گئی ہیں۔
    اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر ارشد علی بھی لائلپوری ہیں ان کی فیملی اب لاہور میں مقیم ہے جبکہ یہ خودگجرات یونیورسٹی میں پڑھاتے ہیں تاہم ہفتہ وار چھٹیاں لاہور میں گزارتے ہیں ان کی انعام یافتہ کتاب ”جدید فلم سازی“ اردوسائنس بورڈ نے شائع کی جس کا انتساب انہوں نے والد مرحوم لالہ غلام حسین کے نام کیا،دیباچہ خود ڈاکٹر ارشد علی نے تحریر کیا ہے جس میں وہ بتاتے ہیں کہ لاہور میں فلمسازی کا آغاز تقسیم ہند سے قبل ہوا تھا پہلے خاموش فلمیں بنتی رہی تھیں چند سال بعد بولتی کا آغاز ہوگیا تھا آزادی کے بعد لاہور میں بہت یادگار اور سدا بہارنغماتی فلمیں بنتی رہی تھیں اب تو لاہور کی فلمی صنعت ہی زوال کا شکار ہوکر ختم ہوچکی ہے، ڈاکٹر ارشد علی کے ساتھ گزشتہ دنوں لاہور پریس کلب کی ظہیرکاشمیری لائبریری میں مختصرنشست رہی توکمرے کی دیوار پر آویزاں رہنے والا بابا ظہیرکاشمیری کاپورٹریٹ یاد کرکے ہمیں یاد آگیا کہ ارشد علی کی کتاب ”جدید فلم سازی“ میں انہوں نے یہ بھی تحقیق کرکے بتایا تھا کہ ظہیرکاشمیری نے لاہور میں بسنت، فرض، پردیسی بالم،کہاں گئے اور مہاراجہ رنجیت سنگھ کے ناموں سے بننے والی فلموں کیلئے گیت لکھے تھے کتاب کے آخر میں ڈاکٹر ارشد علی نے طلبہ و طالبات کیلئے فلم پروڈکشن کی اصطلاحات بھی تحریرکی ہیں۔
    (کالم نگارسیاسی اورادبی ایشوزپرلکھتے ہیں)
    ٭……٭……٭

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      ہاکی کھلاڑیوں کو یومیہ 110ڈالر دیے جا رہے ہیں: صدر پی ایچ ایف

      کیا یہ واقعی عوام دوست بجٹ ہے یا صرف اعداد و شمار کا کھیل؟

      فیفا ورلڈ کپ، 48 ٹیمیں ایک خواب

      تازہ ترین

      پانی ہماری ریڈلائن، روکنے کی کوئی بھی کوشش جنگی اقدام تصور ہوگی: وزیراعظم شہباز شریف

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      گورنر راج اور ایمرجنسی مسئلے کا حل نہیں حکومت کا چراغ بجھنے والا ہے:حافظ نعیم

      ریاض حملے کے بعد حوثیوں کی نئی دھمکی، سعودی ایئرپورٹس استعمال نہ کرنے کی وارننگ

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.