سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں میتھیو ہیڈن نے لکھا ہے کہ میں برسبین کے قرنطینہ سینٹر میں بیٹھا اپنی آئیسولیشن مکمل کر رہا ہوں مگر میرا دل ڈھاکہ میں موجود پاکستان کرکٹ ٹیم کے تمام کھلاڑیوں اور اسپورٹ اسٹاف کے ساتھ جڑا ہے۔
انہوں نے قومی ٹیم کے ساتھ نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ شاباش لڑکو! چھا جاؤ۔
خیال رہے کہ پاکستان اور بنگلہ دیش کی ٹیموں کے درمیان تین میچز پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا میچ کل بروز جمعے کو شیر بنگلہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
سیریز کا دوسرا اور تیسرا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ بھی بالترتیب 20 اور 22 نومبر کو اسی مقام پر کھیلا جائے گا۔