اسپینش فٹ بال لیگ لالیگا میں لیوانٹے اور ایتھلیٹک کلب کے درمیان کھیلا جانے والا میچ ڈرا ہوگیا۔
لالیگا میں راؤنڈ 14 کے سلسلے میں لیوانٹے اور ایتھلیٹک کلب کے درمیان میچ کھیلا گیا جو بغیر کسی گول کے برابر رہا۔
میچ میں زیادہ تر ایتھلیٹک کلب کی ٹیم کا پلہ بھاری رہا لیکن اُن کے کھلاڑی گیند کو حریف ٹیم کے جال میں نہ پہنچاسکے۔
دوسری جانب لیوانٹے کی ٹیم کو چھ کارنر کک کی صورت میں بھی گول کرنے کے مواقع ملے مگر اُن کو کامیابی نہ مل سکی۔
اس ڈرا کے نتیجے میں ایتھلیٹک کلب کی ٹیم ٹیبل پر 19 پوائنٹس کے ساتھ ایک درجہ ترقی پاکر ساتویں پوزیشن پر آگئی ہے جبکہ لیوانٹے کی ٹیم ساتویں ڈرا میچ اور سات پوائنٹس کے ساتھ بدستور 19ویں نمبر پر موجود ہے ۔
واضح رہے کہ اسپینش فٹ بال لیگ کے تمام میچز جیو سوپر پر براہ راست نشر کیے جارہے ہیں۔