تازہ تر ین

پاکستان کی بے گناہ کشمیریوں کے ماورائے عدالت قتل کی شدید مذمت

اسلام آباد : پاکستان نے بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں وکشمیر میں جعلی مقابلوں اور نام نہاد “کریک ڈاون و گھر گھر تلاشی” کارروائیوں کی بھارتی ریاستی دہشت گردی اور بے گناہ کشمیریوں کے ماورائے عدالت قتل کی شدید مذمت کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق  دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق پاکستان نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں بے گناہ کشمیریوں کے ماورائے عدالت قتل اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے لیے بھارت کو جوابدہ ٹھہرائے اور تنازعہ کشمیر کے پرامن اور پائیدار حل کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔

ترجمان دفترخارجہ  نے بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں وکشمیر میں بھارتی فورسز کی جانب سے ماورائے عدالت قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں وکشمیر میں دو ماہ سے بھی کم عرصے میں بھارتی قابض افواج نے 35 بے گناہ کشمیریوں کو شہید کیا جبکہ سری نگر میں 24 نومبر کو ایک جعلی مقابلے میں مزید تین کشمیریوں کو شہید کر دیا گیا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ بھارتی قابض افواج کشمیریوں کے خلاف سنگین جرائم کا ارتکاب کر رہی ہیں جن میں جبری گمشدگیاں، ٹارگٹ اور ماورائے عدالت قتل اور آبادی کو اجتماعی سزائیں دینا شامل ہیں ۔

مقبوضہ کشمیر میں بے شرمی سے جاری بھارتی ریاستی دہشت گردی اور وحشیانہ طاقت کے استعمال سے کشمیری عوام کو اپنے ناقابل تنسیخ حق خودارادیت کے لیے جدوجہد سے روک نہیں سکتا۔

ترجمان نے کہا کہ اس سال ستمبر میں پاکستان کی طرف بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں وکشمیر میں بھارتی قابض افواج کی طرف سے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں اور انسانیت کے خلاف جرائم کے ناقابل تردید ثبوت سے متعلق جامع ڈوزیئر عالمی برادری کو پیش کیا گیا ہے ۔

پاکستان نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں وکشمیر میں معصوم کشمیریوں کے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے لیے بھارت کو جوابدہ ٹھہرائے۔ مقبوضہ علاقے میں بگڑتی ہوئی صورتحال خطے میں امن و سلامتی کے لیے خطرہ ہے۔

پاکستان عالمی برادری پر بھی زور دیتا ہے کہ وہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں اور کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق جموں و کشمیر تنازعہ کے پرامن اور پائیدار حل کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain