تازہ تر ین

کرونا اومیکرون زیادہ خطرناک، اسرائیل کی سرحدیں بند، یورپ میں درجنوں کیسز

اسلام آباد لندن ،برلن(نیوزایجنسیاں)کرونا وائرس کی نئی قسم اومی کرون کے یورپ میں بھی کیسز سامنے آگئے،برطانیہ ،جرمنی میں 2،2،اٹلی اور،چیک ری پبلک میں 1،1کیس رپورٹ ہوا ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق کرونا وائرس کی نئی قسم اومی کرون یورپ بھی پہنچ گئی۔کووڈ 19- کی نئی قسم اومی کرون جرمنی، اٹلی اور برطانیہ بھی پہنچ گئی۔ جرمنی کے وزارت صحت کے حکام کے مطابق جنوبی جرمنی کی ریاست باویریا میں نئے کرونا وائرس کے دو کیسز اور ایک مشتبہ کیس ملک کے مغرب میں پایا گیا۔ سب سے پہلے جنوبی افریقہ سے واپس آنے والے ایک شخص میں اومی کرون کی علامات کی تشخیص ہوئی ۔برطانوی وزیر صحت ساجد جاوید نے کہا کہ برطانیہ میں اومی کرون وائرس کے دو تصدیق شدہ کیسز ہیں، ایک کیس چیلمسفورڈ اور ایک ناٹنگھم میں پایا گیا ۔ دونوں افراد حال ہی میں جنوبی افریقہ کے سفر سے واپس آئے تھے۔اٹلی کے نیشنل ہیلتھ انسٹی ٹیوٹ نے بھی تصدیق کی ہے کہ موزمبیق سے میلان واپس آنے والے ایک شخص میں اومیکرون کا ٹیسٹ مثبت آیا ۔ اس کے علاوہ چیک ریپبلک میں بھی نئے ویرینٹ کا ایک مشتبہ کیس رپورٹ کیا گیا ۔یاد رہے کہ کووڈ 19- کی یہ نئی قسم پہلی مرتبہ جنوبی افریقہ میں دریافت ہوئی تھی۔ بتایا گیا ہے کہ یہ قسم کرونا کی پہلے سے معلوم اقسام سے کہیں زیادہ خطرناک ہے اور یہ تیزی سے پھیلنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ ابھی اس نئی قسم کے بارے میں مکمل سائنسی معلومات حاصل نہیں ہوسکیں۔برطانیہ، جرمنی اور اٹلی میں کرونا وائرس کی نئی قسم اومیکرون کے کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ برطانوی وزیراعظم نے اس پر قابو پانے کے لیے ضوابط مزید سخت کر دیے ہیں۔کرونا وائرس کی نئی اور مہلک قسم اومی کرون کا تیز رفتار پھیلاو¿ روکنے کیلئے عالمی سطح پر ہنگامی اقدامات کا سلسلہ جاری ہے۔کووڈ کی نئی خطرناک قسم جنوبی افریقا سے نکل کر اٹلی، بیلجیم، جرمنی، چیک ری پبلک، ہالینڈ، مصر، اسرائیل، ملاوی، بوٹسوانا، ہانگ کانگ اوربرطانیہ تک پہنچ چکی ہے۔اومی کرون کے دنیا میں تیزی سے پھیلاو¿ کے سبب امریکا، کینیڈا، برطانیہ اور سعودی عرب کے بعد جنوبی کوریا نے بھی افریقی ملکوں سے پروازیں بند کر دی ہیں۔عالمی ادارہ صحت نے کرونا کی نئی قسم اومی کرون کو تشویشناک قرار د یتے ہوئے کہا ہے کہ نئی قسم اومی کرون کی خصوصیات پریشان کن ہیں، امریکا میں بھی اومی کرون کے کیسز ہوسکتے ہیں۔ ڈبلیو ایچ او نے اس حوالے سے مزید کہا ہے کہ کئی ہفتے بعد پتہ چلے گا کہ موجودہ ویکسینز اومی کرون کے خلاف کس قدر موثر ہیں ، ابتدائی شواہد سے پتہ چلا ہے کہ اس نئی قسم میں ری انفیکشن کا خطرہ دیگر اقسام سے زیادہ ہے۔کرونا وائرس کی نئی قسم اومی کرون یورپ بھی پہنچ گئی،جرمنی، اٹلی اور برطانیہ میں وباءپھیلنے کا خطرہ ،ےہ ورئینٹ دیگر اقسام کہیں زیادہ خطرناک اور پھیلنے کی صلاحیت رکھتا ہے،امریکہ، برطانیہ، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ،کینیڈا، برازیل، پاکستان، جاپان اور ساﺅتھ کوریا سمیت کئی ممالک نے افریقی ممالک پر سفری پابندیاں عائد کر دی ۔ جرمنی کی وزارت صحت کے حکام کے مطابق جنوبی جرمنی کی ریاست باویریا میں نئےکرونا وائرس کے دو کیسز اور ایک مشتبہ کیس ملک کے مغرب میں پایا گیا ہے۔: افریقی ممالک میں پھیلے کرونا وائرس کی نئی قسم اومی کرون کے پیش نظر سعودی عرب نے مزید 7 ممالک سے پروازیں معطل کر دی ہیں۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی(سی اے اے) نے کرونا وائرس کی نئی قسم ‘اومی کرون’ کے پیش نظر مسافروں کےلئے نیا سفری ہدایت نامہ جاری کردیا ہے۔کرونا وائرس کی بدلتی صورتحال اور کیٹگری ’سی‘ ممالک کے حوالے سے متعلق این سی او سی نے تازہ ترین ہدایات جاری کردیں جس کہاگیاہے کہ کیٹگری سی ممالک بوٹسوانا، ہانگ کانگ، ساو¿تھ افریقا، لیسو تھو، ایسواتینی، نمیبیا اور موزامبیق سے پاکستان آنے پر مکمل پابندی ہوگی،براہ راست یا غیر براہ راست فلائیٹس سے آنے والے ایسے تمام پاکستانی مسافروں کے پاس سفر سے 72 گھنٹے پہلے کرائے گئے پی سی آر ٹیسٹ کی منفی رپورٹ ہونا لازمی ہوگا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain