تازہ تر ین

ریال بیٹس نے لیوانٹے کو ایک کے مقابلے میں تین گول سے شکست دے دی

اسپینش فٹبال لیگ لالیگا میں ریال بیٹس نے لیوانٹے کوایک کے مقابلے میں3گول سے شکست دے دی جبکہ اسپانیول نے ریال سوسائیڈڈ کو ایک صفر سے مات دے دی۔
ریال بیٹس اور لیوانٹے کے درمیان کھیلے جانے والے میچ کے پہلے ہاف میں لالیگا کی آخری نمبر کی ٹیم لیوانٹے کے کھلاڑی مصطافی نے ساتویں منٹ میں گول کرکے سنسنی پھیلا دی۔
پہلے ہاف کے اختتام تک لیوانٹے کو برتری حاصل رہی، دوسرے ہاف میں ریال بیٹس نے اچھا کھیل پیش کیا، خاص طور پر یوانمی نے عمدہ پرفارمنس کے ذریعے نہ صرف خسارہ پورا کیا بلکہ مزید دو گول کرکے ہیٹ ٹرک بھی بنائی۔
اُنہوں نے یہ گول 54ویں، 63ویں اور 74ویں منٹ میں اسکور کیے۔
اس کے علاہ اتوار کو کھیلے گئے ایک اور میچ میں 9ویں نمبر کی ٹیم اسپانیول نے ٹیبل پر دوسرے نمبر پر موجود ریال سوسائیڈڈ کو سنسنی خیز مقابلے میں ایک صفر سے ہرادیا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain