تازہ تر ین

کیا وزیراعظم مافیا سے ساڑھے 5 ہزار ارب کی اراضی چھڑا سکیں گے؟ مافیا بہت طاقتور ہے یا انہیں طاقتور لوگوں کی سرپرستی حاصل ہے، اسٹیٹ لینڈ سے قبضہ چھڑوانا آسان نہیں۔ رپورٹ : ستار خان

لاہور (ویب ڈیسک) ڈسٹرکٹ پنجاب کے ان  5 اضلاع میں شامل ہے جہاں جتنی اسٹیٹ لینڈ ہے اس کے ایک بڑے حصے پر قبضہ ہے۔ لاہور ڈویژن میں 10 لاکھ ایکڑ سے زائد سرکاری اراضی پر قبضہ ہے جبکہ لاہور ڈویژن میں چار اضلاع ہیں جن میں لاہور ڈسٹرکٹ میں22 ہزار ایکڑ راضی میں سے 5 ہزار ایکڑ سے زائد سرکاری اراضی پر قبضہ ہے۔ اس لحاظ سے لاہور ڈسٹرکٹ پنجاب کے ان پانچ اضلاع میں آجاتا ہے جہاں پر سینٹج وائز سب سے زیادہ قبضہ ہے۔ اب لاہور شہر کا تعلق سیاسی طور پر اور رہائش کے حوالے سے سابق وزیراعظم نواز شریف اور سابق وزیراعلیٰ شہباز شریف کا شہر کہا جاتا ہے اور اگر انتخابی حوالے سے کہا جائے تو لاہور شہر شریف خاندان کا شہر کہا جاتا ہے۔ میاں نواز شریف صاحب پنجاب کے دو مرتبہ وزیراعلیٰ رہے ہیں اور ایک مرتبہ نگران وزیراعلیٰ رہے اور تقریباً چھ سال تک پنجا کے وزیراعلیٰ رہے ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain