تازہ تر ین

ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم دورہ پاکستان پر کراچی پہنچ گئی

ٹی ٹونٹی اور ون ڈے سیریز کے لیے ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم پاکستان پہنچ گئی، کورونا ٹیسٹ منفی آنے پر کھلاڑی کل سے پریکٹس کریں گے۔

نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے انکار کے بعد ویسٹ انڈیز ٹیم کی سیریز کھیلنے پاکستان آمد ہو گئی، مہمان کھلاڑیوں کو ائیرپورٹ سے انتہائی سخت سکیورٹی حصار میں ہوٹل پہنچایا گیا جہاں ان کی کوویڈ ٹیسٹنگ ہوگی، ایک روزہ قرنطینہ کے بعد کوویڈ ٹیسٹ منفی آنے پر کل سے پریکٹس کی اجازت ملے گی۔

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تین ٹی 20 اور تین ہی ون ڈے میچز کی سیریز کراچی میں شیڈول ہے، ایک روزہ تینوں مقابلے آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ سپر لیگ کا حصہ ہیں، پاکستان ٹیم بنگلہ دیش سے آج شام کراچی پہنچے گی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain