لاہور (جنرل رپورٹر )لاہور تا حال فضائی آلودگی کی زد میں،شہر میں بڑھتی ہو ئی سموگ کے باعث سانس لینا محال،دنیا بھر کے آلودہ ترین شہریوں کی فہرست میں لاہور پہلے نمبر پر براجمان،لاہور کا ایئر کوالٹی انڈیکس 372 ریکارڈ کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق دنیا بھر کے آلودہ ترین شہریوں کی فہرست میں لاہور پہلے نمبر پر براجمان،لاہور کا ایئر کوالٹی انڈیکس 372 ریکارڈ کیا گیا۔ گلبرگ مراتب علی روڈ 548، کوٹ لکھپت 496، ماڈل ٹان 467 ، انارکلی بازار 461، مال روڈ 453، ڈی ایچ اے فیز 2 میں 433 ایئر کوالٹی انڈیکس ریکارڈ کیا گیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق آج لاہور کا مطلع صاف،موسم سرد اور خشک رہے گا جبکہ آئندہ چوبیس گھنٹوں میں بارش کا کوئی امکان نہیں ہے گزشتہ روز شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 6اور زیادہ سے زیادہ 23 ڈگری سنٹی گریڈریکارڈ کیا گیا ۔ہوا میں نمی کا تناسب 89 فیصد رہا۔ دوسری جانب پنجاب میں فضائی آلودگی کے سائے مزید گہرے ہونے لگے ہیں بہاولپور،فیصل آباداورگوجرانوالہ میں بھی اسموگ بڑھ گئی جس کے باعث آنکھوں،سانس اورگلے کی بیماریوں میں اضافہ ہونے لگا۔