تازہ تر ین

حکومت کا تمام سیاسی جماعتوں کے کھاتے کھولنے کا اعلان

لاہور (خصوصی رپورٹر) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن پہلے مرحلے میں بڑی سیاسی جماعتوں کی فنڈنگ کے معاملات عوام کے سامنے رکھے، ن لیگ اور پی پی پی کے پاس فنڈنگ کا کوئی ریکارڈ موجود نہیں، ن لیگ کا 2013سے 2015تک جبکہ پیپلز پارٹی کا 2009سے 2012تک فنڈنگ کا ریکارڈ ہی دستیاب نہیں، نواز شریف نے 2013میں 10 کروڑ روپے ن لیگ کو عطیہ کئے، اس رقم میں سے 4 کروڑ 50 لاکھ روپے ن لیگ نے نواز شریف کو واپس بھجوا دیئے، بنیادی طور پر ن لیگ کے اکاﺅنٹ کو کالا دھن سفید کرنے کے لئے استعمال کیا گیا، ٹی ایل پی اور جے یو آئی کی فنڈنگ کے حوالے سے بھی اعتراضات موجود ہیں، پیپلز پارٹی کا الیکشن لڑنا تو دور کی بات ہے پنجاب میں ان کا ٹکٹ لینے کے لئے بھی کوئی تیار نہیں، وزیراعظم نے گوادر میں ریلی کے عوامی مطالبات کا نوٹس لیا ہے، وزیراعظم عمران خان بلوچستان کے مسائل کا حل ترجیحی بنیادوں پر چاہتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کو یہاں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر وزیر مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب بھی موجود تھے۔ چوہدری فواد حسین نے کہا کہ وزیراعظم نے گوادر میں ریلی کے عوامی مطالبات کا نوٹس لیا ہے، وزیراعظم عمران خان بلوچستان کے مسائل کا حل ترجیحی بنیادوں پر چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے بلوچستان کے لئے 700 ارب روپے کا تاریخی پیکیج دیا، ایران کی سرحد پر تجارتی صورتحال جیسے مسائل بھی درپیش ہیں، افغانستان کی صورتحال کے بعد ہم نے تمام سرحدوں پر سیکورٹی سخت کی جس کی وجہ سے مقامی ضروریات کے حوالے سے بھی مسائل پیدا ہوئے، ہمیں ان مسائل کا احساس ہے۔ انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے ماضی کی حکومتوں نے گوادر کی بندرگاہ پر بات تو کی لیکن بنیادی مسائل پر کوئی توجہ نہیں دی، پانی اور بجلی جیسے منصوبوں میں تاخیر ہوئی اور وہاں احساس محروم پیدا ہوا۔ چوہدری فواد حسین نے کہا کہ وزیراعظم نے بلوچستان کی حکومت اور متعلقہ اداروں سے مسائل پر بات کی ہے، انشااللہ مسائل جلد حل کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ گوادر میں زیادہ تر مقامی لوگوں کے مسائل ہیں، غیر قانونی فشنگ کے معاملہ کا بھی سختی سے نوٹس لیا ہے، ان معاملات کو ایک پالیسی کے تحت آگے لے کر چلیں گے۔ الیکشن کمیشن میں فارن فنڈنگ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ ہم الیکشن کمیشن کو مضبوط کرنا چاہتے ہیں، الیکشن کمیشن میں فارن فنڈنگ کے کیسز میں پیشرفت اس طرح نہیں ہو رہی جس طرح ہونی چاہئے، الیکشن کمیشن میں رجسٹرڈ سیاسی پارٹیوں کے فنڈنگ کے معاملات اوپن ہونے چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں جمہوریت کو اس وقت فروغ ملے گا جب سیاسی جماعتوں کا اپنا سٹرکچر ہوگا اور ان کی فنڈنگ کا نظام اوپن ہوگا۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ بہت سی شدت پسند جماعتیں بھی الیکشن کمیشن کے ساتھ رجسٹرڈ ہیں جن کی فنڈنگ کے ذرائع موجود ہی نہیں۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ تینوں بڑی سیاسی جماعتوں کے آڈٹ اکاﺅنٹس الیکشن کمیشن کے پاس موجود ہیں، انہیں عوام کے سامنے پیش کیا جانا چاہئے۔ انہوں نے بتایا کہ ن لیگ کے نام پر ایف سیون تھری میں موجود گھر کی قیمت دو کروڑ 70 لاکھ روپے بتائی گئی ہے، ایف سیون تھری میں گھروں کی قیمت سے جو لوگ آگاہ ہیں انہیں پتہ ہے کہ اس قیمت میں فٹ پاتھ بھی نہ ملے۔ اس گھر کی قیمت کے حوالے سے بھی کوئی ثبوت نہیں موجود نہیں کہ یہ رقم کہاں سے آئی۔ انہوں نے کہا کہ 2013میں ن لیگ کے اکاﺅنٹ میں 14 کروڑ 50 لاکھ اور 8 کروڑ67 لاکھ کی رقوم آئیں، ان رقوم کا بھی نہیں پتہ کہ نواز شریف کو یہ کس نے بھیجیں۔ چوہدری فواد حسین نے کہا کہ عمران خان نے پارٹی میں جو نظام قائم کیا اس میں اوورسیز پاکستانیوں نے ہمیں رقوم بھیجیں، ان میں ایسی رقوم بھی شامل ہیں جو ایک ڈالر سے دس ڈالر کے درمیان ہیں۔ ن لیگ کے پاس اپنے کسی ڈونر کا ریکارڈ موجود نہیں ہے،


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain