تازہ تر ین

ائیر ریسکیو سروس خالص مفاد عامہ کا منصوبہ،1ارب 16کروڑ مختص کردئیے: عثمان بزدار

لاہور (ویب ڈیسک )وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدارایک بار پھر بازی لے گئے۔وزیر اعلی عثمان بزدار نے ریسکیوسروسز کے شعبہ میں تاریخ ساز اقدام کرتے ہوئے پنجاب میں ریسکیو ایئر ایمبولینس پراجیکٹ کے لئے عملی اقدامات کا آغاز کردیا ہے۔ وزیر اعلی عثمان بزدار کی ہدایت پر ایئر ریسکیو سروس پراجیکٹ کو سالانہ ترقیاتی پروگرام 2021-22 میں شامل کر لیا گیا ہے۔ کابینہ سٹینڈنگ کمیٹی برائے فنانس اینڈ ڈویلپمنٹ نے ائیر ریسکیو سروس کے منصوبے کو سالانہ ترقیاتی پروگرام میں شامل کرنے کی منظوری دے دی ہے- وزیر اعلی عثمان بزدار نے کہا کہ ایئرریسکیو سروس کے لئے ایک ارب 16 کروڑ روپے مختص کر دیئے ہیں -ریسکیوائیرایمبولینس کے ذریعے پنجاب کے دور دراز اور دشوار گزار علاقوں تک رسائی ممکن ہوگی- مریضوں کو ریسکیو کی تیز ترین سہولت میسر آئے گی۔ریسکیو ائیر ایمبولینس سروس سے حادثات کے زخمیوں اور دیگر قیمتی انسانی جانیں بچائی جا سکیں گی۔ریسکیو ایئر ایمبولینس منصوبہ حقیقت کا روپ دھار رہا ہے- انشاءاللہ یہ منصوبہ رواں مالی سال شروع ہو جائے گااور اس منصوبے سے ریسکیو سروسز میں انقلاب آئے گا- یہ خالص مفاد عامہ کا منصوبہ ہے، اسے جلد از جلد پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے گا۔ پنجاب کو جنوبی ایشیا کی پہلی ریسکیو ایئر ایمبولینس شروع کرنے کا اعزاز حاصل ہوگا۔ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار پسماندہ علاقوں کی ترقی کے لئے سرگرم-وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی خصوصی ہدایت پر کھاریاں،ڈنگہ، منڈی بہا¶الدین روڈ دو رویہ کیرج وے کی بحالی کے منصوبے کی منظوری دے دی گئی-وزیر اعلی عثمان بزدار نے کہا کہ 29 کلو میٹر طویل سڑک کی بحالی کے منصوبے کو اے ڈی پی 2021-22ءمیں شامل کر لیا گیاہے-کابینہ سٹینڈنگ کمیٹی برائے فنانس اینڈ ڈویلپمنٹ نے منصوبے کو اے ڈی پی میں شامل کرنے کی منظوری دے دی ہے- اس منصوبے پر 2 ارب 23 کروڑ روپے لاگت آئے گی -اس منصوبے کی تکمیل سے گجرات، کھاریاں اور دیگر ملحقہ علاقوں کے شہریوں کو آمد و رفت میں بے پناہ آسانی ہو گی-انہوں نے کہا کہ علاقے کے لوگو ں کو آمد و رفت کی بہترین سہولتیں میسر ہوں گی۔ آمد و رفت کی تیز رفتار سہولت ملنے سے سے ایندھن اور وقت کی بھی بچت ہوگی۔انہوں نے کہا کہ کسانوں کو اپنی اجناس کھیت سے منڈی تک لے جانے میں آسانی ہوگی۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain